جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

تجارتی مفادات کا ٹکراؤ،امریکہ اور بھارت میں بھی ٹھن گئی،امریکا کابھارت کیلئے ترجیحی تجارتی درجہ ختم کرنے سمیت دھماکہ خیز اقدامات کااعلان 

datetime 10  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن /نئی دہلی(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر منصفانہ طور پر امریکی کاروباروں کو بند کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بھارت کے لیے ترجیحی تجارتی درجے کو ختم کرنے کے منصوبے کا اعلان کردیاہے ۔دوسری جانب بھارت کے سیکریٹری تجارت انوپ ودھاون نے کہاہے کہ جی ایس پی کا درجہ واپس لینے سے بھارت کی امریکا کو برآمدات پر کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی کانگریس کو لکھے گئے خط میں بھارت سے جنرلائزڈ سسٹم آف پریفرنسز (جی ایس پی) واپس لینے کے ارادے کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ یہ پروگرام ترقی پذیر ممالک کی امریکی منڈیوں تک ا?سان رسائی فراہم کرتا ہے۔جی ایس پی 121 ترقی پذیر ممالک کے لیے امریکا کی برآمدات پر کم ڈیوٹیز کا درجہ دیتا ہے جبکہ بھارت 2017 میں پروگرام کا سب سے بڑا بینیفشری تھا۔امریکی صدر نے اپنے خط میں لکھا کہ بھارتی حکومت ننے امریکا کو اس بات کی یقین دہانی نہیں کروائی کہ وہ اسے بھارت کی منڈیوں میں برابر اور معقول رسائی فراہم کرے گا۔امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر سے جاری بیان میں بتایاگیا کہ کانگریس کو لکھے گئے خط کی 60 روز کی میعاد شروع ہونے سے قبل ٹرمپ کارروائی کرسکتے ہیں۔دوسری جانب بھارت کے سیکریٹری تجارت انوپ ودھاون کا کہنا تھا کہ جی ایس پی کا درجہ واپس لینے سے بھارت کی امریکا کو برآمدات پر کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔سیکریٹری تجارت کا کہنا تھا کہ جی ایس پی کے تحت بھارت 5 ارب 60 کروڑ ڈالر مالیت کا سامان برآمد کرتا ہے اور اس پر سالانہ صرف 19 کروڑ ڈالر کا ڈیوٹی کا فائدہ ہوتا ہے۔رپورٹ کے مطابق جی ایس پی کے تحت کیمیکل، انجینئرنگ سمیت مختلف شعبوں سے کم از کم 19سو بھارتی مصنوعات کو امریکی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی ہوتی ہے۔واضح رہے کہ

امریکا کی جانب سے یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب بھارت کے عام انتخابات صرف 2 ہفتے کی دوری پر ہیں، جہاں نریندر مودی دوبارہ کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔اس سے قبل امریکی صدر کی جانب سے امریکی مصنوعات پر بھارتی ڈیوٹی کے خلاف بھی بات کی گئی تھی۔گزشتہ ماہ امریکی سیکریٹری تجارت ولبر روز نے بھی اپنے بھارتی دورے کو بھی منسوخ کردیا تھا، تاہم نیوز رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ولبر روز نے اپنے دورے کو خراب موسم کی وجہ سے منسوخ کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…