اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

قابض بھارتی انتظامیہ کے اوچھے ہتھکنڈے: کشمیری میڈیاکیخلاف کریک ڈائون مقبوضہ کشمیر کے تمام اخبارات نے احتجاجاً پہلا صفحہ خالی چھوڑ دیا

datetime 10  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/سری نگر( آن لائن) قابض بھارتی انتظامیہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ، کشمیری میڈیا کے خلاف کریک ڈاؤن تاحال جاری ہے جس کے خلاف تمام اخبارات نے احتجاجاً پہلے صفحے پر کچھ شائع نہیں کیا۔

کشمیر ایڈیٹرز گلڈ نے بھارتی انتظامیہ کی جانب سے اخبارات کے خلاف کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اتوار کو شائع ہونے والے تمام چھوٹے بڑے اخبارات نے ناروا سلوک اور اشتہارات کے معاملے پر تنگ کرنے پر احتجاجاً سرورق خالی چھوڑ دیا جس کا مقصد احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔ بھارتی انتظامیہ نے وادی میں بھارتی فوج کے مظالم دکھانے والے نامور اخبار ‘گریٹر کشمیر’ اور ‘کشمیر ریڈرز’ کو خاموش کرنے کے لیے ان کے اشتہارات روک لیے ہیں،مذکورہ اخبارات سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کشمیر آبزرور اور کشمیر مانیٹر سمیت دیگر اخبارات نے بھی اپنے سرورق پر کوئی خبر شائع نہیں کی۔دوسری جانب سے پاکستان اور بین الاقوامی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتظامیہ کی جانب سے کشمیر میڈیا پر ہونے والی نا انصافیوں اور ظالمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حق و سچ کی آواز کو ان اوچھے ہتھکنڈوں سے دبایا نہیں جا سکتا ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی ممالک فوری طور مداخلت کر کے بھارت کو میڈیا کیخلاف ہونے والے ظالمانہ کارروائی سے روکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…