جمعرات‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2026 

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے انڈیکس101 پوائنٹس اوپر

datetime 26  مئی‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک) نئی مانیٹری پالیسی کے تحت شرح سودایک فیصدکمی سے تاریخ کی کم ترین7 فیصد پر آنے کے مثبت اثرات کراچی اسٹاک ایکس چینج پرمرتب ہوئے جہاں وقفے وقفے سے پرافٹ ٹیکنگ کے باوجود تیزی کا رحجان غالب رہا جس سے انڈیکس کی32700 پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔ 57.83 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں بھی18 ارب27 کروڑ61 لاکھ95 ہزار286 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ شرح سود میں ایک فیصدی کمی کے بعد سیمنٹ، فرٹیلائزر سمیت دیگر وہ شعبے جن کی کاروباروپیداواری سرگرمیوں کا انحصاربینکوں کی فنانسنگ پر مبنی ہوتی ہے ان کے حصص میں نمایاں خریداری دیکھی گئی تاہم بینکنگ سیکٹر میں اے بی ایل، نیشنل بینک، بینک الحبیب سمیت دیگر بینکوں کے حصص میں فروخت بڑھنے سے ان کے حصص کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی۔
کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر127.48 پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی لیکن انسٹیٹیوشنز کی زائد خریداری سرگرمیوں کی وجہ سے مارکیٹ تیزی کے ساتھ بند ہوئی۔ ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں، بینکوں ومالیاتی اداروں، انفرادی سرمایہ کاروں اور دیگر ا?رگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر70 لاکھ17 ہزار775 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا جبکہ اس دوران مقامی کمپنیوں کی جانب سے46 ہزار835 ڈالر میوچل فنڈز کی جانب سے51 لاکھ72 ہزار352 ڈالر اور این بی ایف سیز کی جانب سے26 لاکھ35 ہزار397 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی۔
ماہرین کا خیال ہے کہ نئے بجٹ میں مزید ٹیکسوں کے نفاذ یا رائج ٹیکسوں کی شرحوں میں اضافے سے متعلق سرمایہ کاروں میں پھیلنے والی اطلاعات کی وجہ سے آئندہ کاروباری سیشنز میں مارکیٹ بحرانی کیفیت اتارچڑھاﺅ کا شکار رہے گی اور سرمایہ کار ان خدشات کے پیش نظر مارکیٹ میں زیادہ متحرک نظر نہیں ا?ئیں گے۔ تیزی کے سبب کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس101.60 پوائنٹس کے اضافے سے 32707.22 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 58.05 پوائنٹس کے اضافے سے20828.30 اور کے ایم ا?ئی30 انڈیکس912.10 پوائنٹس کے اضافے سے 54350.89 ہوگیا۔
کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت 137.36 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر17 کروڑ91 لاکھ34 ہزار720 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار332 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں192 کے بھاﺅ میں اضافہ 127 کے داموں میں کمی اور13 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں انڈس ڈائنگ کے بھاﺅ34.42 روپے بڑھ کر 903.62 روپے اور ا?ئسلینڈ ٹیکسٹائل کے بھاﺅ 29.40 روپے بڑھ کر694.50 روپے ہوگئے جبکہ ہینوپاک موٹرز کے بھاﺅ 52.91 روپے کم ہوکر1005.46 روپے اور پاکستان ٹوبیکو کے بھاﺅ 42.89 روپے کم ہوکر814.96 روپے ہوگئے۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…