نئی دہلی(اے این این )بھارتی فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا پر بھارتی فوج کا مورال گرا نے کی سازش ہورہی ہے اور ہماری فوج کیخلاف ایک منصوبہ بندی کے تحت غلط اطلاعات پھیلائی جارہی ہیں ،ہمارے جوان ممکنہ کسی بھی لڑائی کیلئے تیار رہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر اگلی چوکیوں کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پاکستان کیساتھ سرحدی کشیدگی پر جنرل بپن راوت نے فوج سے کہا کہ وہ سبھی ممکنات کیلئے ائر فورس سے تال میل کر کے تیار رہیں۔جنرل راوت نے کہا کہ پاکستان کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے بھارتی فوج کی صلاحتوں پر مجھے مکمل اعتماد ہے ۔دوسری جانب بھارتی فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں وہ کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل تیار ہے۔
سوشل میڈیا حوصلے نہ گرائے ،بھارتی فوج کسی بھی لڑائی کیلئے تیار ہے ،بھارتی آرمی چیف کی بڑھک
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان اور میری چکی میں ایک دیوار کا فاصلہ تھا،عمران خان کا جیل میں کیا شیڈول ہے؟انجینئر محمد علی...
-
سونے کی فی تو لہ قیمت میں حیرا ن کن کمی
-
نابینا قلی کی بیٹی کی مدد سے سامان اُٹھانے کی وائرل ویڈیو پر وزیر ریلوے کا بڑا اعلان
-
شکرپڑیاں میں ہو نے والی میوزیکل نائٹ میںانتہائی افسوسناک واقعہ
-
سنیل شیٹی نے 40 کروڑ کی آفر ٹھکراکر مثال قائم کردی
-
متحدہ عرب امارات میں ییلو الرٹ جاری
-
پولیس آفیسر کی گھر لائی خاتون سے زیادتی
-
ٹیکنو نے قسط بازار 2025 میں آسان قسطوں پر سمارٹ فونز کی پیشکش متعارف کروادی
-
ہنی مون ٹرپ پر جھگڑا ، نوبیاہتا جوڑے نے واپس آتے ہی خودکشی کر لی
-
مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل، بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
-
معروف اینکر اور صحافی اقرار الحسن نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا
-
عالمی طوفان کی پیش گوئی، جھوٹے نبی کا ڈراما بے نقاب، پولیس نے گرفتار کرلیا
-
معاملات اُس وقت تلخ ہوئے جب تیسری شخصیت ہمارے درمیان آئی، عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کابیان بھی...
-
شادی کی دعوت دینے کے لیے نواز شریف اور مریم نواز دبئی روانہ















































