اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اخروٹ قدرت کی وہ نعمت ہے جسے ہم عام طور پر ایک پرلطف خوراک کے طور پر جانتے ہیں لیکن ایک حالیہ سائنسی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ یہ کینسر سے بچاو¿ کا بھی بہترین نسخہ ہے۔ ہارورڈ میڈیکل سکول کے سائنسدانوں نے تجربات سے معلوم کیا ہے کہ روزانہ مٹھی بھر اخروٹ کھانے سے جسم کو اومیگا 3 فیٹی ایسڈ، مختلف آکسیڈنٹ، معدنیات اور وٹامنز کا خزانہ دستیاب ہوتا ہے جو کینسر سے تحفظ فراہم کرتے ہیں اور اگر کینسر پیدا ہوچکا ہو تو اس کے پھیلاو¿ کو روکتے ہیں۔ اخروٹ میں پائے جانے والے اجزاءکینسر زدہ خلیوں کی طرف خون کی فراہمی کو محدود کردیتے ہیں جس کی وجہ سے کینسر باقی جسم میں نہیں پھیل سکتا۔ چوہوں پر کئے گئے تجربات میں یہ ثابت ہوچکا ہے کہ اخروٹ کے استعمال سے اومیگا تھری کی مقدار میں تقریباً 10 گنا اضافہ ہوجاتا ہے جو کینسر کی رسولیوں کو روکنے میں انتہائی کارگر ثابت ہوتا ہے۔ تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر کرسٹوس مانٹزورس کا کہنا ہے کہ مائیکرو رائبو نیوکلیئک ایسڈ پر اخروٹ کے اثرات کا جائزہ لینے والی یہ پہلی تحقیق تھی اور اس کے نتائج انتہائی حوصلہ افزا ہیں۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے ”نیوٹریشنل بائیو کیمسٹری“ میں شائع کی گئی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
نئے سال پر عوام کو بڑا ریلیف مل گیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی
-
فیض حمید لوگوں کو سرد خانے میں لاشوں کے ساتھ قید کرتے تھے، جاوید چوہدری کے چونکا دینے والے انکشافات
-
بگ بیش لیگ: حارث رؤف جان لیوا حادثے سے بال بال بچ گئے
-
ملک بھر میں بینکس بند رہیں گے
-
صارفین کے میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگا کر اوسط بلز چارج کرنے پر ریلیف دینے کا فیصلہ
-
طلاق کے بعد نیا ہنگامہ، عماد وسیم کی مبینہ گرل فرینڈ نائلہ راجہ کا بیان سامنے آ گیا
-
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے
-
اسلام آباد میں لائیو کنسرٹ کے دوران حادثہ، معروف گلوکارہ شدید زخمی
-
بھارت کی خوبرو اداکارہ نے خودکشی کرلی؛ چونکا دینے والی وجہ سامنے آگئی
-
رجب بٹ پر تشدد میں ملوث وکلا کیخلاف بڑی کارروائی
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
-
خاتون کیساتھ چلتی گاڑی میں اجتماعی زیادتی
-
نئے سال کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
-
والدین کیجانب سے شادی کیلئے دباؤ، اداکارہ نے خودکشی کرلی، آخری نوٹ وائرل















































