جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑنا عین ممکن ہے،انتہائی خوفناک صورت حال کا سامنا ، نیویارک ٹائمزکی رپورٹ نے دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلادیا

datetime 8  مارچ‬‮  2019 |

نیویارک (این این آئی)امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑنا عین ممکن ہے اور کشیدگی میں نسبتاً کمی مسئلے کا حل نہیں۔ نیویارک ٹائمز نے اپنے اداریے میں لکھا کہ سرحدوں پر دونوں ملکوں کی فوج تیار اور حکومتوں کے درمیان ڈائیلاگ نہ ہونے کے برابر ہے۔اخبار لکھتا ہے کہ جب تک پاکستان اور بھارت کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرتے، خوف ناک صورت حال کا سامنا رہے گا۔

نیویارک ٹائمز نے اپنے ادارئیے میں لکھا کہ بھارت کا پاکستان پر حملے میں بڑی تعداد میں دہشت گرد مارنے کا دعویٰ مشکوک ہے، نریندر مودی پاکستان کے خلاف بات کر کے ہندو قوم پرستی کو ہوا دے رہے ہیں۔اخبار نے لکھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو واپس کرنا خیرسگالی کے طور پر دیکھا گیا۔اخبار نے اپنے ادارئیے میں امریکا پر زور دیا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے ثالث کا کردار ادا کرے۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے نائب ترجمان رابرٹ پلاڈینو کا ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دونوں ملکوں کے ساتھ خود سفارتی سطح پر رابطے کیے، بھارت اور پاکستان پر زور ڈالتے رہیں گے کہ کشیدگی ختم کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھیں۔یاد رہے کہ بھارت نے پلوامہ حملے میں 40 سے زائد اہلکاروں کی ہلاکت کو جواز بنا کر 25 اور 26 فروری کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی اور بھارتی طیاروں نے بالاکوٹ کے قریب ایمونیشن گرایا اور واپس فرار ہوگئے۔واقعہ کے اگلے ہی روز پاکستان نے بھرپور جواب دیتے ہوئے دو بھارتی طیارے مار گرائے جن میں سے ایک مگ 21 بائسن کے پائلٹ ابھی نندن کو پاکستان فوج نے حراست میں لیا بعدازاں وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے مطابق جذبہ خیر سگالی کے تحت یکم مارچ کو اْسے بھارت کے حوالے کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…