اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

ملک میں جہاں بھی کوئی انتشار کوئی فساد نظر آتا ہے (اس) کے پیچھے سے پی ٹی آئی نکل آتی ہے،وزیراعظم کاپورا نام عمران احمد خان نیازی لکھنے سے منع کرنے کا آرڈرکیوں جاری کیاگیا؟کیا نواز شریف عمران خان کی نئی پیشکش قبول کر لیں گے؟جاوید چودھری کا تجزیہ‎

datetime 7  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آپ حکومت کی بدقسمتی دیکھئے ملک میں جہاں بھی کوئی انتشار کوئی فساد نظر آتا ہے اس کے پیچھے سے پی ٹی آئی نکل آتی ہے‘ ہندو کمیونٹی کے بارے میں کس نے کیا فرمایا تھا اور یہ کون ہیں‘ یہ پی ٹی آئی کے ٹائیگر ہیں‘ عمران خان نے ان کو ہٹا کر اپنا غلط فیصلہ درست کر دیا‘ لوگ وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں‘کل وزیر خزانہ اسد عمر نے بلاول بھٹو کے خلاف جو کچھ کہا قوم حیرت سے ملک کے اہم ترین وزیر کی طرف دیکھ رہی ہے، یہ الفاظ کسی جونیئر منسٹر یا

عام ایم این اے کے منہ سے نکلے ہوتے تو لوگ شاید برداشت کر جاتے لیکن یہ بات ملک کے اہم اور سنجیدہ ترین وزیر نے کہی چنانچہ لوگ اسے ہضم نہیں کر پا رہے‘ بلاول بھٹو نے ٹویٹر پر اس کا جواب دے دیا‘ ان کا کہنا ہے‘ جنرل عمر کی اولاد کو ہمیں غیرت کا لیکچر نہیں دینا چاہیے‘ بلاول بھٹو نے کیبنٹ ڈویژن کا وہ آرڈر بھی پوسٹ کر دیا جس میں حکم جاری کیا گیا تھا، وزیراعظم کو ان کے پورے نام عمران احمد خان نیازی کی بجائے صرف عمران خان لکھا جائے‘ اس ٹویٹ کا کیا مطلب ہے‘ اس کا مطلب ہے وزیر خزانہ نے خود جان بوجھ کر اپنی بے عزتی کرا لی‘ آپ صرف ایشو پر رہیں‘ آپ کو دوسروں کو نام تبدیل کرنے کے مشورے دینے کی کیا ضرورت ہے‘ آپ خود آ بیل مجھے مار کی دعوت کیوں دیتے ہیں اور آج کا تازہ ترین واقعہ‘ آج سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی‘ ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے ارکان نے ایم ایم اے کے واحد رکن سید عبدالرشید کو اسمبلی کے فلور پر مارنا شروع کر دیا‘ سید عبدالرشید کا جرم یہ تھا انہوں نے پی ٹی آئی کے رکن اور اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کے خلاف تحریک استحقاق پیش کرنے کی جسارت کر دی‘ آپ اس لہجے اس رویئے اور اس انتشار کے ساتھ کتنی دیر حکومت چلا لیں گے‘ حکومت کو بہرحال سنجیدہ ہونا پڑے گا ورنہ یہ حرکتیں پورے ملک کو لے کر بیٹھ جائیں گی۔ ہم آج کے موضوع کی طرف آتے ہیں، میاں نواز شریف کی طبیعت مزید بگڑ گئی مگر انہوں نے ہسپتال جانے سے انکار کر دیا‘ وزیراعظم نے پہلی بار ان کیلئے مناسب علاج کا حکم جاری کر دیا‘ کیا نواز شریف یہ پیشکش قبول کر لیں گے اور ملک کے اندر موجود نان سیریس نیس مزید کتنا عرصہ چلے گی‘ یہ دونوں نقطے ہمارے آج کے پروگرام کا ایشو ہوں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…