لاہور(این این آئی )معروف اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ میں نے سکول ، کالج اور یونیورسٹی سے اتنا کچھ نہیں سیکھا جتنا دنیا نے مجھے سیکھا دیا ،جب اعتماد کو ٹھیس پہنچتی ہے تو سب سے زیادہ تکلیف ہوتی ہے ،میں نے بے شمار لوگوں پر اعتماد کیا مگر اس کے بدلے میں مجھے ہمیشہ دھوکا ہی ملا یہاں پر مخلص ہونا بھی ایک جرم ہے ۔انہوں نے ایک انٹر ویو کے دوران کہا کہ شوبز کی دنیا سے لیکر عام زندگی تک بے شمار لوگوں سے واسطہ پڑا ہے مگر دکھ کی بات یہ ہے کہ مجھے سب سے زیادہ
نقصان ان لوگوں کی طر ف سے ہواجن پر میں نے سب سے زیادہ اعتما د کیا ۔لیکن میں نے اپنے مورال کو کبھی گرنے نہیں دیا ۔ وینا ملک نے کہا کہ میرے پاس لوگوں کے بہت سارے راز ہیں لیکن میں وہ کسی پر افشاں نہیں کرنا چاہتی جس جس کا جو بھرم ہے برقرار رہنا چاہیے اگر خدا کی ذات ہمارے عیبوں پر پرد ہ ڈالتی ہے تو ہمیں بھی چاہیے کہ ہم کسی عیبوں پر پردہ ڈالیں ۔انہوں نے کہاکہ میں نے بہت سی زیادتیوں کے بعد جینے کا ہنر سیکھ لیا ہے اور اسی فلسفے پر عمل پیرا ہوں کہ جیو اور جینے دو ۔