جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

ہمارے ہاں آج بھی جاگیردارانہ سوچ ،پاکستان کی ترقی کیلئے خواتین کا کردار لازم و ملزوم ہے‘ریچل خان

datetime 7  مارچ‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل ریچل خان نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کی ترقی میں خواتین کا کلیدی کردار ہوتا ہے ، جرمنی ، جاپان ، امریکہ ، چین سمیت دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک میں خواتین زندگی کے ہر شعبہ زندگی میں نمایاں کارنامے انجام دے رہی ہیں۔

جبکہ اس کے مقابلے میں ہمارے ہاں خواتین کو وہ مقام اور درجہ نہیں مل رہا جس کی وہ حقدار ہیں۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے خواتین کا کردار لازم و ملزوم ہے ۔دیہی علاقوں میں آج بھی جاگیر دارنہ سوچ کے لوگ خواتین کو اپنے پاؤں کی جوتی سمجھتے ہیں اس حوالے سے قانون موجود ہے مگر اس پر عملدرآمد نہیں ہوتا ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ خواتین کے حقوق کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت صرف دو شعبوں میں خواتین نمایاں طور پر نظر آتی ہیں جن میں سیاست اور شوبز کی دنیا شامل ہے جبکہ اس کے علاوہ خواتین کسی اور شعبے میں کامیاب نظر نہیں آتیں ۔ہمیں پاکستان کی ترقی کے لئے خواتین کے کردار کو کسی بھی طور پر فرموش نہیں کرنا چاہیے۔ریچل خان نے کہا کہ میں نے شوبز کی دنیا میں بڑی مشکلات کا سامنا کیا اور ان مشکلات سے نکل کر میں کامیاب ہوئی اور میں نے اپنا کامیاب بزنس بھی کیا ، میری مثال سب کے سامنے ہے اور بھی بے شمار ایسی خواتین موجود ہیں ۔مگر جس طرح کے مواقع خواتین کو ملنے چاہیے وہ نہیں مل رہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند بات ہے کہ شہری علاقوں میں اب آکر کچھ خواتین کو اچھی پوسٹوں پر تعینات کیا جا رہا ہے لیکن پسماندہ اور دیہی علاقوں میں صورتحال اب بھی ابتر ہے اس حوالے سے ضرور اسمبلی میں خصوصی قانون پاس ہونا چاہیے تاکہ خواتین انکے جائز اور اصل حقوق مل سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…