جمعہ‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

متعدد معروف فلمی شخصیات جنہیں خود کشی کی کوشش کرنے پر بچا لیا گیا

datetime 7  مارچ‬‮  2019 |

نیویارک(این این آئی)شہرت، عزت اور دولت کیا ہے ؟ جو مختلف شعبوں میں شہرت حاصل کرنے والے افراد کو حاصل نہیں ہوتی اور یہی وجہ ہے کہ بیشتر افراد اپنی پسندیدہ سیلیبریٹز کی قسمت پر رشک کرتے ہیں۔حقیقت تو یہ ہے کہ اوپر سے جگمگاتے چاند کی طرح ان کی سطح یعنی اندر تکالیف اور مایوسی کا کیا عالم ہوتا ہے۔ وہ بہت کم لوگ ہی جان پاتے ہیں اور دنیا میں کروڑوں افراد کے لیے قابل رشک

یہ معروف شخصیات ذاتی زندگی میں دکھوں سے چور ہوکر اپنی زندگی اپنے ہاتھوں لینے کی بھی کوشش کرتے ہیں۔ایسی ہی چند معروف فلمی شخصیات کے بارے میں جانتے ہیں جنھوں نے خودکشی کی کوشش کی تاہم انہیں بچالیا گیا۔ انجلینا جولی اپنی والدہ کی اچانک ہلاکت پر ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھیں، اسی مایوسی کی انتہا میں وہ اپنے جسم پر تیزدھار آلے سے کٹ لگانے کی عادت میں مبتلا ہوگئیں، سٹار کے بقول کچھ وجوہات کی بنا پر اپنے جسم کو کاٹنا اور تکلیف سے مجھے زندگی کا احساس ہوتا تھا۔الزبتھ ٹیلر ہالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ ہیں اور انہیں قلوپطرہ بھی کہا جاتا تھا مگر مقبولیت کے آسمان پر بھی انہوں نے زیادہ مقدار میں خواب آور گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی ، تاہم انہیں بروقت طبی امداد ملنے پر بچالیا گیا۔ہالی ووڈ اداکار اون ولسن نے اپنے ایک انٹر ویو میں بتایا کہ انہوں نے 2007 میں اپنی کلائیاں کاٹ کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ایک سوانح حیات کے مطابق معروف گلوکارہ برٹنی سپیئرز نے 2006 میں دو بار خودکشی کی کوشش کی تھی تاہم خوشی قسمتی سے بچنے میں کامیاب رہیں۔مقبول ترین ہیری پوٹر سیریز کی مصنفہ جے کے رولنگ کو بھی اپنے دور جدوجہد کے ایام میں ڈپریشن کا سامنا ہوتا تھا اور اس کے نتیجے میں انہوں نے خودکشی کی کوشش کی مگر انہیں بروقت بچالیا گیا۔مشہور پاپ سنگر مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس کو گزشتہ سال ایمرجنسی میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں پتہ چلا کہ اس نے اپنی جان اپنے ہاتھوں سے لینے کی کوشش کی تھی ۔اداکارہ ہیلی بیری نے ایک انٹر ویو میں انکشاف کیا کہ ڈیوڈ جسٹس سے شادی کے خاتمے پر انہوں نے خودکشی کی کوشش کی تھی، ہیلی بیری کے بقول میں گاڑی چلاکر اس میں بیٹھ گئی میں جانتی تھی کہ اس میں گیس بھر رہی ہے اسی وقت میری ماں نے مجھے بچایا۔

گرودت کی فلم پیاسا دنیا کی سب سے سو عظیم ترین فلموں میں شامل ہے ، اداکاری، ہدایتکاری اور پروڈیوسر کے طور پر ان کی کامیابی مثالی تھی مگر ان کی والدہ نے 1978 میں انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے نوجوانی میں خودکشی کی تھی اور اس وقت دیو آنند انہیں روکنے میں کامیاب ہوگئے تھے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…