اسلام آباد (آن لائن)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر جمعرات کو پاکستان کا دورہ کریں گے ۔ وہ اپنے دورے کے دوران صدر مملکت عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کیمطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر جمعرات کو پاکستان کا دورہ کریں گے جس میں وہ صدر ،
وزیر اعظم ، وزیر خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال ، باہمی دلچسپی کے امور، پاک سعودی تعلقات اورپاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔ واضع رہے کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے پچھلے ہفتے بھی پاکستان اوربھارت کا دورہ کرنا تھا تاہم بھارت کی عدم دلچسپی کے باعث انہوں نے اپنا دورہ ملتوی کردیا تھا۔