ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

حکومت نے کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے، تو پھر حافظ سعید کے پاؤں دھوکر وضو کرنے کی نصیحت کرنے والے لوگ کون ہیں؟ کیا ان لوگوں کو قوم سے معافی نہیں مانگنی چاہیے، اس سیاسی افراتفری کے ساتھ حکومت کا مستقبل کیا ہے؟ تجزیہ جاوید چودھری

datetime 6  مارچ‬‮  2019 |

دنیا میں ماضی سے زیادہ خوفناک کوئی چیز نہیں ہوتی‘ اگر کوئی شخص ہمارا ماضی اٹھا کر ہمارے سامنے رکھ دے تو ہم میں سے نوے فیصد لوگ اپنی نظروں کے ساتھ بھی نظریں نہ ملا سکیں‘ میں آج کی کابینہ کے دو وزراء کے ماضی کے دو کلپس آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں اور پھر ان سے پوچھنا چاہتا ہوں آپ آج اپنے ماضی کے ساتھ نظریں کیسے ملائیں گے،

یہ فیصلہ کون کرے گا، گزرے ہوئے کل کے شیخ رشید اور شہریار آفریدی ٹھیک تھے یا پھر آج کے شہریار آفریدی اور شیخ رشید ٹھیک ہیں اور اگر یہ واقعی 40 سال کا گند ہے جسے حکومت نے صاف کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تو پھر حافظ سعید کے پاؤں دھوکر وضو کرنے کی نصیحت کرنے والے لوگ کون ہیں‘ حکومت نے کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے‘ یہ فیصلہ ٹھیک ہے یا غلط اس کا فیصلہ وقت کرے گا لیکن سوال یہ ہے کل تک جو لوگ ان لوگوں کو سپورٹ کرتے تھے یا پھر ان کے بینرز کے سائے میں الیکشن لڑتے تھے یا پھر ان کے جلسوں میں تقریریں کرتے تھے کیا ان لوگوں کو قوم سے معافی نہیں مانگنی چاہیے‘ انہیں اپنی غلطی کا اعتراف نہیں کرنا چاہیے اور اس کی کیا گارنٹی ہے یہ لوگ کل کو دوبارہ ان لوگوں کے پاؤں دھو کر وضو نہیں کریں گے‘ ہم آج کے موضوعات کی طرف آتے ہیں، قومی اسمبلی یک جہتی کے معمولی سے مظاہرے کے بعد دوبارہ دارالنفاق بن گئی‘ حکومت نے اپوزیشن کے احتجاج کے درمیان ترمیمی فنانس بل پاس کرا لیا‘ اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے فلور پر پہلی مرتبہ نماز بھی ادا کی‘ اس سیاسی افراتفری کے ساتھ حکومت کا مستقبل کیا ہے‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…