ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

وزیراعظم نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو ہٹانے کا حتمی فیصلہ کرلیا

datetime 6  مارچ‬‮  2019 |

اسلام آباد ( آن لائن )حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں حکومتی کارکردگی عوام کے سامنے بہتر طریقے سے پیش نہ کئے جانے پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا قلمدان بھی تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔باوثوق ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان شدید کشیدگی کے دوران وزارت اطلاعات و نشریات کی کارکردگی پر سخت برہم ہیں

اور وہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ کر چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ فواد چوہدری وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق اور ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کے ساتھ تنازعہ کی وجہ سے وزارت اطلاعات کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور فواد چوہدری جنہیں کشیدگی کے دوران زیادہ وقت قوم کو آگاہی کیلئے صرف کرنا چاہیے تھا وہ مکمل طور پر پردہ سکرین سے غائب رہے اور حکومت نے مکمل طور پر آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ پر انحصار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان چاہتے تھے کہ خطے کو تباہی سے بچانے کیلئے وزیراعظم نے جو اقدامات کئے انہیں بین الاقوامی دنیا نے کس طرح سراہا اور ان کے کیا اثرات مرتب ہوئے؟ وزارت اطلاعات و نشریات عوام کو ان سے آگاہ کرنے میں ناکام رہی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے نئے وزیر اطلاعات و نشریات کیلئے مشاورت شروع کردی ہے اور چند روز میں فواد چوہدری کو ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو بھی وزیراعظم کے حکم پر ہی ہٹایا گیا۔ فیاض الحسن چوہان کو ہٹائے جانے کے بعد وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے کافی قیاس آرائیاں ہورہی ہیں۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں حکومتی کارکردگی عوام کے سامنے بہتر طریقے سے پیش نہ کئے جانے پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا قلمدان بھی تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…