کراچی(این این آئی) پاکستانی اداکار اور پروڈیوسر شہریار منور نے منگنی کرلی۔اپنے کرئیرکے آغاز سے ہی ہزاروں دلوں پر راج کرنے والے پاکستان کے مشہوراداکارشہریار منور نے منگنی کرلی۔ اداکارکی منگیتر کا نام ’ہالہ سومرو‘ ہو اوروہ ڈاکٹرہیں۔ منگنی کی تقریب میں شہریارمنورتھری پیس سوٹ جب کہ دلہن نے ہلکا گلابی
رنگ کا جوڑا زیب تن کیا۔شہریار سومرو نئے آنے والے پراجیکٹ ’غازی‘ میں نظرآئیں گے جس کی کاسٹ میں ہمایوں سعید، سائرہ شہروزاورطلعت حسین بھی شامل ہیں جب کہ فلم29 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔مداحوں کی جانب سے بھی اداکارکو ان کی منگنی پرمبارک باد اورنیک تمناؤں کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔