فلم کی کہانی، لوکیشنز ،میوزک اورڈائیلاگ کا جاندارہونا بے حد ضروری ہے،ماہ نور

5  مارچ‬‮  2019

لاہور(این این آئی) پاکستان شوبزانڈسٹری میں بہت کم وقت میں ڈھیرساری کامیابیاں حاصل کرنے والی فلم،ٹی وی کی معروف اداکارہ وہوسٹ ماہ نورنے کہا ہے کہ اچھی کہانی کی ڈیمانڈ کے لیے سرمایہ لگایا جائے توبری بات نہیں، وگرنہ کم بجٹ میں بھی اچھی فلم بن سکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہاراداکارہ نے این این آئی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی، لوکیشنز اورمیوزک کے علاوہ ڈائیلاگ کا جاندارہونابے حد ضروری ہے،ماہ نور نے مزیدکہا کہ مجھے جب بھی کوئی پروجیکٹ آفرہوتا ہے تومیں سب سے پہلے فلم کی کہانی سنتی ہوں اوراپنے کردار کا مطالعہ کرتی ہوں۔ اس کے بعد میں یہ فیصلہ کرتی ہوں کہ مجھے اس پروجیکٹ کا حصہ بننا ہے یا نہیں،اداکارہ نے کہا کہ میں نے جب شوبز کی چمکتی دمکتی دنیا میں قدم رکھا توبس ایک ہی بات میرے زہن میں تھی کہ اپنا کام نہایت ایمانداری سے کرنا ہے۔ میں نے اسی بات کے ساتھ اپنا فنی سفرشروع کیا اورآج بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔ماہ نورنے کہا کہ میں اپنے کام کومحنت اور لگن کے ساتھ انجام دیتی ہوں، باقی اس کا نتیجہ جوبھی ہو وہ مجھے قبول ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اللہ کی خاص کرم نوازی ہے کہ میرے کام کوناظرین نے اب تک بہت پسند کیا ہے اوریہی میرے لیے سب سے بڑا ایوارڈ اورکامیابی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…