لاہور(این این آئی) فلم ،ٹی وی وسٹیج کے ناموراداکار افتخار ٹھاکرنے کہا ہے کہ علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے ہمارے ملک میں زیادہ تر تین زبانوں میں تعلیم دی جاتی ہے جن میں انگلش،اردو اور عربی شامل ہیں آج کے دور میں انگلش تعلیم کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔
اور زیادہ تر تعلیمی معلومات اسی زبان میں میسر ہیں ان خیالات کا اظہار افتخارٹھاکرنے دی نالج سکول فضل کمپس کاہنہ نو کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، رنگا رنگ پروگرام نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے تقریب میں چوہدری ارشد گجر، وائس چیئرمین جاوید رحمانی ، مرزا شاہد بیگ،مرزا ابراربیگ ودیگر نے بھی خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر پرنسپل گرلز ڈگری کالج انجم نظامی نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیم دلوانی چاہیے پھر ہی ہم ان لوگوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں دی نالج سکول کے چیف ایگزیکٹیو چوہدری آصف جاوید نے کہا کہ ہم بچوں کی اعلیٰ اور بہتر تعلیم کے لیے کوشاں ہیں اور ہمارے سکول میں بچوں کی ذہنی تعلیم کے ساتھ ساتھ جسمانی تعلیم بھی دی جاتی ہے اور انگلش تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے بھی بچوں کو آراستہ کیا جاتا ہے۔