اسلام آباد(آن لائن)وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ ہندو برادری کی اقدار اور خدمات کی قدر کرتے ہیں ‘ پاکستان کو اپنے پرچم کے سفید حصے پر بھی اتنا ہی فخر ہے جتنا سبز پر ہے ۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی
ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ پاکستان ہندو برادری کی اقدار اور ملک کے لیے خدمات کو تسلیم اور ان کی قدر کرتا ہے۔واضح رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ کا بیان ایسے موقع پر سامنے آیا کہ جب وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ہندو برادری کیخلاف توہین آمیز الفاظ کہے۔