اسلام آباد (این این آئی) سرحدوں سے پسپائی کے بعد انڈیا کا مذہبی حملہ ، اجمیر شریف کے زائرین کو ویزے دینے سے انکار کر دیا ۔ پیر نور الحق قادری کے مطابق بھارت کا انتہا پسندانہ چہرہ کھل کر سامنے آ گیا ۔ پیر نور الحق قادری کے مطابق انڈیا مذہبی شدت پسندوں کے ہاتھوں یرغمال ہے ،انڈیا نے اجمیر شریف کے زائرین کو ویزے دینے سے انکار کر دیا۔ نور الحق قادری نے کہاکہ 500 پاکستانی زائرین نے 7 مارچ کو بھارت روانہ ہونا تھا۔پیر نور الحق قادری نے کہاکہ خواجہ معین الدین چشتی ؒ کے عقیدت مند مسلسل دوسرے سال حاضری سے محروم ہیں ۔
پاکستان نے ایک سال کے دوران 5 ہزار 6 سو سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کئے ،312 ہندوں یاتریوں کو بھی ویزے جاری کئے گئے ۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق انڈیا سے 98 سکھ یاتری کل پاکستان پہنچے ہیں ، ترجمان مذہبی امور کے مطابق سفارتخانے نے بذریعہ فون پارٹی منسوخی کی اطلاع دی ہے۔وزارت نے زائرین کو بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع کر دی ،انڈین سفارتخانے نے ابھی تک پاسپورٹ واپس نہیں کئے ۔ علاؤ الدین صابر ؒ اور نظام الدین اولیاء کے عرس کے دوران 400 میں سے 190 ویزے جاری کئے۔