اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت کا بالاکوٹ میں تباہی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، امریکی تھنک ٹینک نے بھی پاکستان کے موقف کی تصدیق کر دی،سیٹلائٹ تصاویر جاری

datetime 3  مارچ‬‮  2019 |

واشنگٹن (این این آئی) امریکی تھنک ٹینک نے بھی بھارتی دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے پاکستان کے موقف کی تصدیق کر دی۔ تھنک ٹینک کے مطابق سیٹلائٹ تصویروں سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت کا پاکستانی علاقے بالا کوٹ میں عمارت کی تباہی کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔امریکی تھنک ٹینک ایٹلانٹک کونسل کی ڈیجیٹیل فورنزک ریسرچ لیب نے سیٹلائٹ تصویروں کے ذریعہ بھارت کے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔ پچیس فروری سے ستائیس فروری تک کی سیٹلائٹ تصاویر کے موازنے سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارتی طیارے

کسی بھی عمارت کو تباہ کرنے میں ناکام رہے۔امریکی تھنک ٹینک نے پاکستانی موقف کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی طیاروں نے کھلے جنگل میں بم گرائے جس سے چیڑ کے چند درختوں کے علاوہ کسی چیز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، اس پہاڑی پر ایک ہی عمارت ہے جو اب تک اپنی جگہ پر موجود ہے۔اٹلانٹک کونسل کے ریسرچر مارک شیلڈنگ نے میڈیا پر گردش کرتی تصاویر سے یہ بھی ثابت کیا کہ بھارت نے حملے میں اسرائیلی ساختہ سپائس بم گرائے تھے جس سے کوئی بڑی تباہی نہیں ہوئی۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…