نئی دہلی ( آن لائن )پاکستان نے بھارت کے دو طیارے مار گرائے جس نے ایک مرتبہ پھر سے 1965 کی جنگ کی یاد تازہ کر دی ہے جب پاک فضائیہ نے دشمن کو ناکوں چنے جبوا دیئے تھے تاہم اب بھارتی فوج پر ان کے اپنے سابق افسر ہی برس پڑے ہیں۔ بھارتی جنرل ریٹائر ایچ ایس پنانگ نے بھارتی میڈیا خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ ہم اپنی ساکھ کھو رہے ہیں کیونکہ پاکستانی فوج نے اپنی
عوام کو میڈیا کے ذریعے تمام تفصیلات سے آ گاہ کیا ہے اور وہ جو چاہتے تھے انہوں نے حاصل کر لیا ہے اور انہوں نے ایک تفصیلی پریس کانفرنس بھی کی۔انہوں نے کہا کہ صورتحال سے متعلق ہمیں جو معلومات مل رہی ہیں وہ دراصل ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے مل رہی ہیں جبکہ ہمارا ترجمان مسلسل خاموش ہے۔ ان کا کہناتھا کہ مجھے لگتا ہے کہ گزشتہ 60 گھنٹوں میں ہم اپنی ساکھ کھو رہے ہیں ، پتا نہیں ہمارے ترجمان کیا کر رہے ہیں۔