منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان سے رہا ہونیوالے پائلٹ ابھی نندن کو بھارت میں کس مقام پر رکھا گیا ہے اور اب اس کی حالت کیسی ہے؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 2  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( وائس آف ایشیا) بھارتی پائلٹ ابھینندن کو پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت گذشتہ روز واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔ بھارت سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی پائلٹ ابھینندن کو آرمی کے ہسپتال منتقل کرد یا گیا ہے جہاں اْس کا تفصیلی ایم آر آئی اور سٹی اسکین کروایا جا رہا ہے۔

ابھینندن سے پاکستان میں گزارے وقت کے حوالے سے پوچھ گچھ بھی کی جا رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پائلٹ ابھینندن کو تاحال اپنے گھر جانے نہیں دیا گیا جبکہ ابھینندن کی اہل خانہ سے صرف 9 منٹ کی ملاقات کروائی گئی۔ذرائع کے مطابق بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو انٹیلی جنس بیورو لے جایا جائے گا جہاں اس کا میڈیکل اور نفسیاتی معائنہ بھی کیا جائے گا۔اس معائنے کا مقصد یہ طے کرنا ہے کہ پاکستان میں ابھینندن کو کہیں کوئی جسمانی نقصان تو نہیں ہوا۔یا انہیں کسی طرح کے ڈرگس دیے گئے ہوں اور جسمانی یا ذہنی اذیت دی گئی ہو تو جنیوا کنونشن کے تحت اس کی تحقیق کرنا ذمہ داری بنتی ہے۔ اس معائنے کے دستاویزات تیار کی جائیں گی اور بھارتی فضائیہ کے حوالے کر دی جائیں گی۔ اس حوالے سے کچھ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک فوج کی زیر حراست رہنے کے بعد اب بھارت جا کر ابھینندن کا حاضر سروس رہنا بظاہر مشکل نظر آ رہا ہے۔عین ممکن ہے کہ بھارتی پائلٹ ابھینندن کو جبری ریٹائرمنٹ پر بھیج دیا جائے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاک فوج کی زیر حراست جس پائلٹ کو بھارتی میڈیا نے ہیرو بنا کر پیش کیا اس کی بھارت حوالگی کے بعد ہی اسے زیرو کر دیا گیا تھا۔

ابھینندن کو جب گذشتہ روز واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا تو وہاں موجود بھارتی سپاہیوں نے اپنی فضائیہ کے ونگ کمانڈر کو سلیوٹ تک کرنا گوارا نہیں کیا تھااور اب ابھینندن کو بھارت پہنچے اتنا وقت گزرنے کے باوجود انہیں تاحال گھر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…