بدھ‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2026 

مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید ختم ہورہی ہے ،کاروبار میں40سے50فیصد کمی ہوئی : آل پاکستان انجمن تاجران

datetime 2  مارچ‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے پیٹرولیم مصنوعات ،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مہنگائی کا سونامی آئے گا جس سے عوام کے مسائل مزید بڑھ جائیں گے،قوت خرید ختم ہو نے کی وجہ سے ہرطرح کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں کیا۔

اس موقع پر لاہور کے صدر طارق فیروز،سینئر نائب صدر ملک ناظم ،سیکرٹری فنانس نعیم بادشاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے تاجر برادری شدید مشکلات سے دوچار ہے اور ایسے حالات میں کاروبار کرنا محال ہو گیا ہے ۔ حکومت جس پالیسی کا اعلان کرتی ہے ادارے اس پر عملدرآمدکی بجائے اس کے برعکس چلتے ہیں ،وزیر خزانہ اور وزیر مملکت برائے ریو نیو کی جانب سے ایف بی آر کے چھاپے روکنے کے واضح اعلان کے باوجود یہ سلسلہ جاری ہے جو حکومتی پالیسی پر عملدرآمدنہ ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق حالیہ چند ماہ میں خریداری کے رجحان میں 40سے 50فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس کے معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات مزیدبڑھ جائیں گی ۔مطالبہ ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات اور یوٹیلٹی بلز میں عائد کئے جانے والے ٹیکسز کی شرح میں کمی کر کے عوام کو ریلیف فراہم کرے ۔

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…