جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

’’ہر اس معاملے میں اپنی ناک نہ گھسیڑیں جو ان کی سمجھ سے بالاتر ہے‘‘ فواد چوہدری کا پرینتی زنٹا کے پاکستانی طیارہ گرانے کے دعوے پر زبردست جواب

datetime 2  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( وائس آف ایشیا) بھارت کبھی کبھی جھوٹے دعوے کرنے سے باز نہیں آتا اور اپنی شکست تسلیم کرنے کی بجائے دوسروں پر ہٹ دھرمی سے الزام لگاتا رہتا ہے۔لیکن یہ حال بھارت کہ عام عوام کا نہیں بلکہ بھارت کے معروف اداکار بھی سب کچھ جانتے ہوئے آنکھوں پر پٹی باندھے رکھتے ہیں لیکن وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بڑھکیں مارنے والے بالی وڈ ستاروں کی زبردست چھترول کر دی۔

بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ بھارتی پائلٹ ابھینندن نے پاک فوج کا ایف 16 طیارہ گرایا ہے اور ساتھ مزید بھی کئی دعوے کیے۔ لیکن فواد چوہدری نے بھارتی اداکارہ کو اس کا خوب جواب دیا اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بالی وڈ والوں کا سب سے بہترین کام یہ ہوگا کہ وہ ہر اس معاملے میں اپنی ناک نہ گھسیڑیں جو ان کی سمجھ سے بالاتر ہے۔کیونکہ ان میں سے اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جنہوں نے اپنا سکول بھی مکمل نہیں کیااور انہیں انتہائی بنیادی باتوں کا بھی نہیں پتہ۔فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ جنگیں اتنا سنجیدہ موضوع ہیں کہ ان پر ایسے جوکرز کو تبصرہ نہیں کرنا چاہئے جو قسمت کے بل بوتے پر سلیبریٹرز بن جاتے ہیں۔ واضح رہے بھارت نے جنگی محاذ پر شکست کھائی تو اپنے جھوٹے دعووں کو ثابت کرنے کے لیے طرح طرح کے بھونڈے دعوے کر رہا ہے۔بھارت نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ تو کیا لیکن اپنے اس دعوے کے حق میں کوئی ثبوت نہ پیش کر سکے۔ بھارت نے ایک تباہ شدہ طیارے کا پْرزہ دکھایا اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ یہ پْرزہ اْسی ایف 16 طیارے کا ہے جسے بھارت نے تباہ کیا تھا لیکن یہ بھانڈا بھی ان کے اپنے ہی صحافیوں نے پھوڑا کہ یہ پاکستانی طیارہ نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…