اسلام آباد (آن لائن)بھارتی پائلٹ ابہی نندن کی رہائی سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی بھارتی وزیراعظم سے رابطے کی کوشش کامیاب نہ ہوسکے۔سفارتی زرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کیلئے بھارتی وزیراعظم کو پیغام بھیجا گیا ہے تاہم بھارتی وزیراعظم ہاس کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا۔ اس سے قبل بھی
گزشتہ روز ٹیلیفون رابطے کی تین بارکوشش کی گئی تاہم بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بات نہ ہو سکی۔ ٹیلیفون رابطہ ہونے پر وزیراعظم اپنے بھارتی ہم منصب نریندرمودی کوبھارتی پائلٹ ابھنندن کی رہائی کے فیصلے سے آگاہ کرنا چاہتے تھے۔ واضع رہے کہ حکومت کی جانب سے گرفتار بھارتی پائلٹ کو رہائی کے اعلان کے بعد آج بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا