راولپنڈی (این این آئی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع میں کسی بھی جارحیت کا یقینی طور پر جواب دے گا۔آئی ایس پی آ ر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو، امریکی ناظم الامور پال جانز اور چینی سفیر یاؤ جنگ ،امریکی سینٹرل کمانڈر کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل، برطانوی ڈیفنس سروسز
کے کمانڈر جنرل نکولس کارٹر اور آسٹریلوی ڈیفنس فورسز کے کمانڈر جنرل اینگس کیمپ بیل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ۔ آرمی چیف نے عالمی عسکری قیادت اور سفیروں کو حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور علاقائی امن و سلامتی پر اس سے مرتب ہونے والے اثرات سے آگاہ کیا۔ آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع کیلئے کسی بھی جارحیت کا یقینی طور پر جواب دے گا۔