اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

ممبئی انڈینز ایک بار پھر آئی پی ایل چیمپئن بن گئی

datetime 25  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ (نیوز ڈیسک)آئی پی ایل فائنل میں ممبئی انڈینز نے چنائی سپر کنگز کو 41رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کے ایک بار پھر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ ممبئی انڈینز نے پہلے کھیلتے ہوئے 202 رنز بنائے تاہم جوابی اننگز میں دھونی الیون بالکل بے بس دکھائی دی اور بمشکل آٹھ وکٹوں کے نقصان پر161رنز بنا سکی۔ ٹیم میں شامل ڈیوائن سمتھ ہی سب سے نمایاں بلے باز رہے تاہم ان 48گیندوں پر57رنز ٹیم کی ڈولتی کشتی کو پار نہ لگا سکے۔آخر میں موہت شرما نے سات گیندوں پر 21رنز بنائے لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔ اس سے قبل ممبئی انڈینز کی ٹیم میں شامل لینڈ سائمنز نے68جبکہ روہت شرما نے26گیندوں پر50رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھیں۔ اس سے قبل ممبئی انڈینز نے2013 میں آئی پی ایل کا تاج اپنے سر پر سجایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…