اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

کشمیری خوف سے آزاد ،بھارتی طیارے گرانے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی،پاکستان زندہ باد کے نعرے

datetime 27  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(سی پی پی )پاکستان کی جانب سے بھارتی طیارے گرانے پر کشمیریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کو پہلا سرپرائز کرتے ہوئے بھارت کے دو لڑاکا طیاروں کو مار گرایا۔ بھارت کا ایک لڑاکا طیارہ ضلع بڈگام میں گر کر تباہ ہوا۔

جبکہ دوسرے طیارے کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا۔پاکستان کی جانب سے کی جانے والی اس کارروائی میں بھارت کے دو پائلٹس ہلاک ہوئے۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے کشمیریوں پر مظالم جاری ہیں جہاں نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔لیکن پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیاروں کو مار گرانے کے بعد کشمیریوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہےاور ان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے دو طیارے گرا کر بہت اچھا کارنامہ سر انجام دیا ہے۔نہتے کشمیری جن پر بھارتی افواج کی طرف سے دن رات ظلم کیا جاتا ہے آج ان کے چہرے خوشی سے جھوم اٹھے ہیں اور وہ پاکستان کے حق میں نعرے بازی بھی کر رہے ہیں۔۔بھارتی لڑاکا طیارے کے گرائے جانے پر سوشل میڈیاصارفین نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے اور کہا کہ پاکستان نے بھارت کو پہلا سرپرائز دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت کے لڑاکا طیارے تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے گر کر تباہ ہوتے رہے ہیں۔ بھارت نے گذشتہ روز پاکستان میں فضائی کارروائی کا دعوی کیا تھا۔ لیکن بھارت کی قابلیت کا اندازہ یہاں سے لگایا جا سکتا ہے کہ رواں ماہ 19 فروری 2019 کو بھارتی فضائیہ کے دو طیارے ائیرشو کی ریہرسل کے دوران گر کر تباہ ہوئے۔ جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا۔یہی نہیں یکم فروری 2019 کو بھارتی فضائیہ کا ایک میراج 2000 طیارہ بھارتی ریاست بنگلورو میں گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹس ہلاک ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…