اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھارتی حدود میں داخل ہو کر دو انڈین طیارے مارے گرائے۔سمانیوز کے مطابق پاک فوج نے ایک بھارتی پائلٹ کو زندہ بھی گرفتار کرلیا ہے ۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی لڑاکا طیارے نے جموں کشمیر کے ضلع راجوڑی میں نوشہرہ سیکٹر کے قریب دو لڑاکا طیارے مار گرائے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق بھارتی لڑاکا طیارے میں سوار 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے۔
دوسری جانب پاکستانی حکام کی جانب سے اب تک جوابی کارروائی کی تصدیق نہیں کی گئی۔دریں اثنامقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ایک لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، واقعہ میں دونوں بھارتی پائلٹ بھی ہلاک ہوگئے ، نجی ٹی وی کے مطابق واقعہ بانڈی پورہ میں پیش آیا، بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر پیش آیا، تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھارت میں بھی 2بھارتی جنگی طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے تھے ۔