ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

بھارتی طیاروں کا ہدف کچھ اور تھا ،آئیں اور دیکھ لیں جہاں چار بم گرائے گئے وہاں کیا ہے؟،پاک فوج نے بھارتی سیاستدانوں اور میڈیا کو بھی دعوت دیدی

datetime 26  فروری‬‮  2019 |

راولپنڈی(این این آئی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی طیاروں کا ہدف کچھ اور تھا جو پاک فضائیہ کے باعث حاصل نہ کر سکے، علاقے میں کسی کے جانے پر پابندی نہیں (آج)بدھ کو میڈیا کو لیکر جائینگے۔ منگل کو میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ بھارتی طیاروں کا ہدف کچھ اور تھا جو وہ پاک فضائیہ کے باعث حاصل نہ کر سکے ۔ انہوں نے کہاکہ4بھارتی طیارے 4ناٹیکل مائلزاندرآئے تھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ اس علاقے

میں کسی کے جانے پر پابندی نہیں (آج)بدھ کو میڈیا کو لیکر جائینگے ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی سیاستدانوں اور میڈیا سے کہتا ہوں کہ آئیں بالا کوٹ آکر خود حقیقت دیکھ لیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں چار بم گرائے گئے وہاں جیش محمد کا کوئی مدرسہ نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت ہمیں اپنی حرکتوں سے متحد کر دیتا ہے ،جنگ کے لیے جذبات سے زیادہ جذبہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہماری قومی سیاسی قیادت،فوج اورعوام متحدہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ رسپانس کسی بھی صورت میں کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…