ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

بھارت نے جتنا جھوٹ بولنا تھا بول دیا‘ اب پاکستان کی باری ہے اور پاکستان انڈیا کو سرپرائز دے کر رہے گا، پاکستان انڈیا کو کیا کیا‘ کیسا کیسا اور کہاں کہاں سرپرائز دے سکتا ہے،جاوید چودھری کا تجزیہ

datetime 26  فروری‬‮  2019 |

خواتین وحضرات ۔۔ پاکستان اور پاکستانی یہ دونوں انتہائی دلچسپ ہیں‘ ہم منقسم لوگ ہیں‘ ہم سندھی‘ بلوچی‘ پشتون‘ پنجابی‘ گلگتی اور کشمیریوں میں تقسیم ہیں‘ ہمارے درمیان مہاجر اور مقامی کی لکیر بھی (موجود) ہے اور ہم شیعہ‘ سنی‘ وہابی‘ اہل حدیث اور بریلوی میں بھی منقسم ہیں‘ ہم پیپلز پارٹی‘ ن لیگ‘ جے یو آئی‘ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف میں بھی تقسیم ہیں اور ہم میں امیر‘ غریب اور انتہائی غریب کی تقسیم بھی (موجود) ہے لیکن جب بھی ملک کے بات آتی ہے تو

پورے ملک میں کوئی تقسیم‘ کوئی ڈیوائیڈ نہیں ہوتی‘ ہم صرف اور صرف پاکستانی ہوتے ہیں‘ آج بھی یہی ہوا‘ آج بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی اور ۔۔اس کے ساتھ ہی ملک میں موجود تمام لکیریں‘ تمام اختلافات ختم ہو گئے‘ 21 کروڑ لوگ پاکستانی ہو گئے’’ قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن نے بھارت کی جانب سے سرحدی حدوں کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امن کی خراہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، اگر مجبور کیا گیا تو بھارت کے ایک ہزار ٹکڑے کر نے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،پوری قوم افواج پاکستان کی پشت پر ہے، ملکی یکجہتی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، بھارت کو مدعو کر نے پر او آئی سی کے اجلاس کا بائیکاٹ کر ناچاہیے ،قومی سلامتی کے معاملے پر تمام اختلافات کو پست پشت ڈا ل کر پوری قوم کو متحد ہو کر پیغام دینا چاہیے،مودی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے، پاکستان کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا،ہمیں جنگوں سے نہ ڈرایا جائے، ملکی دفاع اور سالمیت کیلئے پوری قوم متحد اور متفق ہے، پاکستان کی طرف کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو منہ توڑ جواب دیا جائیگا،پارلیمنٹ مباحثے کا فورم نہیں ، اجتماعی دانش کا مرکز ہے، عوام کے عزم سے ہی حساس معاملات کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے، بھارت نے آگ سے کھیلنے کی کوشش کی تو صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا‘‘

میرا نریندر مودی کو مشورہ ہے یہ دیکھ لے آج سے ۔۔اس ملک کی ہوائیں‘ ۔۔اس ملک کے پرندے‘ ۔۔اس ملک میں برستی بارشیں اور ۔۔اس ملک میں ابھرتے ڈوبتے سورج بھی ایک ہیں‘ آج سے یہ ملک 21 کروڑ فوجیوں کا ملک ہے اور ۔۔اس کا ہر فرد لڑنے‘ مرنے اور مارنے کیلئے تیار ہے‘ یہ قوم تو کرکٹ بھی جنگ کی طرح کھیلتی ہے جبکہ انڈیا ۔۔اس کے ساتھ جنگ جنگ کھیلنا چاہتا ہے‘ یہ کیسے کھیلے گا‘ یہ کیسے لڑے گا‘ انڈیا نے جو کرنا تھا کر دیا‘ ۔۔اس نے جتنا جھوٹ بولنا تھا بول دیا‘

اب پاکستان کی باری ہے اور پاکستان انڈیا کو سرپرائز دے کر رہے گا ’’ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کے 21منٹ تک پاکستانی حدود میں رہنے کے بے بنیاد دعویٰ کومسترد کرتے ہوئے چیلنج کیا ہے کہ آئیں 21منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود میں رہ کر دکھائیں،ہمارا جواب مختلف ہو گا ،بھارت ہمارے سرپرائز کا انتظار کرے،اگر پاکستانی حدود میں کوئی کارروائی ہوتی تو لاشیں ہوتیں، عمارتوں کا ملبہ اور زخمیوں یا مارے جانے والوں کا خون ہوتا

لیکن جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے ،بھارت کے طیاروں کو ایل او سی میں پاکستانی حدود میں آنے اور باہر جانے میں مجموعی طور پر 4 منٹ لگے‘‘ پاکستان انڈیا کو کیا کیا‘ کیسا کیسا اور کہاں کہاں سرپرائز دے سکتا ہے‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا جبکہ حکومت نے کل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی بلا لیا ہے اور نیشنل کمانڈاتھارٹی کی میٹنگ بھی‘ کیا نریندر مودی اپنے الیکشن کیلئے ۔۔اس خطے کو خدانخواستہ خدانخواستہ ایٹمی جنگ تک لے آئیں گے‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…