ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

بھارتی دعویٰ مسترد ،جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے ،پاک فوج نے بھارت کو ایسا منہ توڑ جواب دینے کا اعلان کردیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 26  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کے 21منٹ تک پاکستانی حدود میں رہنے کے بے بنیاد دعویٰ کومسترد کرتے ہوئے چیلنج کیا ہے کہ آئیں 21منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود میں رہ کر دکھائیں،ہمارا جواب مختلف ہو گا ،بھارت ہمارے سرپرائز کا انتظار کرے،اگر پاکستانی حدود میں کوئی کارروائی ہوتی تو لاشیں ہوتیں، عمارتوں کا ملبہ اور زخمیوں یا مارے جانے والوں کا خون ہوتالیکن جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے ،بھارت کے طیاروں کو ایل او سی میں

پاکستانی حدود میں آنے اور باہر جانے میں مجموعی طور پر 4 منٹ لگے،(آج) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہے جس کے بعد وزیراعظم نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے ،مجھے اس کی اہمیت بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ منگل کو یہاں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان نے کہاکہ پچھلے چند دنوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات میں کشیدگی چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک محاورہ ہے کہ بیوقوف دوست سے عقل مند دشمن بہتر ہوتا ہے، ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارا ہمسایہ بھارت دشمنی میں بھی بے وقوفی اور جھوٹ کا سہارا لیتا ہے۔پاک فوج کے ترجمان نے کہاکہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ حملہ کیا تو جواب کا سوچیں گے نہیں جواب دیں گے اور بھارت کو واضح کیاتھا کہ اگر حملہ ہوا تو فوری جواب آئیگا۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی طیاروں نے ایل او سی کوکراس کیا،ریڈار پر ان کی پہلی پوزیشن لاہور سیالکوٹ سیکٹر کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھی گئی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے مختلف میڈیا چینلز کی جانب سے شائع کی جانے والی شہ سرخیوں کو بھی دکھایا گیا۔ڈی جی آئی ایس آر نے کہا کہ بھارت نے 21منٹ تک پاکستانی حدود میں رہنے کا بے بنیاد دعویٰ کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اللہ کی ذات بڑی ہے، ہم بھارت کو چیلنج کرتے ہیں آئیں 21تک پاکستان کی فضائی حدود میں رہ کر دکھائیں ۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ

جس دن سے کشیدگی کا آغاز ہوا جنگ کی تیاری کے طریقہ کار کے مطابق زمینی فورس، فضائی اور بحری فورسز نے اقدامات کیے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ہماری فوج تعینات ہے جب بھی بھارتی فوج زمینی راستہ اختیار کرتی انہیں وہی جواب ملتا جو ہم نے منصوبہ بنایا تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو پہلے مختلف دو مقامات پر مشغول کیا لیکن پھر کشمیر میں تیسرے مقام سے دراندازی کی۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے طیاروں کو ایل او سی میں

پاکستانی حدود میں آنے اور باہر جانے میں مجموعی طور پر 4 منٹ لگے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ جھوٹ کا سہارا لیا، پاکستان ان کا جواب جھوٹ سے نہیں بلکہ سچ سے دے گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت 350 نہیں بلکہ صرف 10 لاشیں ہی دکھا دے، جو وہ نہیں کر سکتا۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر پاکستانی حدود میں کوئی کارروائی ہوتی تو وہاں لاشیں ہوتیں، عمارتوں کا ملبہ اور زخمیوں یا مارے جانے والوں کا خون ہوتالیکن جھوٹ کے کوئی پاؤں نہیں ہوتے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ 14 فروری کے بعد سے جب سے کشیدگی بڑھتی تو بارڈر کے دونوں اطراف اپنی اپنی فضائی کمبٹ پیٹرولنگ کرتے ہیں جن کی پیٹرولنگ جاری رہتی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہر وقت کمبٹ ایئر پیٹرولنگ کا مشن فضا میں رہتے ہیں، ایسا ہی گزشتہ رات بھی تھا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے پہلے بھی سرحد کے نزدیک آئے تھے لیکن وہ اتنی نزدیک نہیں آئے تھے جہاں سے ہمیں محسوس ہوتا کہ یہ پاکستان کی حدود میں داخل ہوں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ رات کو ہمارا کمبٹ ایئر پیٹرول مشن پیٹرولنگ پر تھا جب بھارتی طیارے پہلی مرتبہ سیالکوٹ 150لاہور کے علاقے میں ریڈار پر سامنے آئے کہ وہ اس حدود کی جانب بڑھ رہے تھے جس پر ہماری پیٹرولنگ ٹیم نے فضا سے ہی ان طیاروں کو چیلنج کیا اور وہ پاکستانی حدود میں داخل نہیں ہوسکے وہ 7،8 میل دوری پر اپنی فضا میں رہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی طیاروں نے جاتے ہوئے پے لوڈ ڈراپ کیا ، ان کے چار بم جبہ کے مقام پر گرے۔انہوں نے بتایا کہ

اگر یہ مورچے پر اٹیک کرتے تو فوج اور ایئرفورس تیار ہے، اگر آرمی کی پوسٹ پر اسٹرائیک ہوتی تو یونیفارم اہلکاروں کی شہادت ہوتی لیکن ان کا مقصد سویلین کو نشانہ بنایا تھا تاکہ وہ دعویٰ کرسکیں کہ انہوں نے دہشتگرد کیمپوں پر حملہ کیا۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کہ بھارت نے 350 سے زائد دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا لیکن میں کہتا ہوں کہ کوئی ایک اینٹ بھی نہیں ٹوٹی۔انہوں نے کہاکہ ہم نے پہلے بھی بھارت کے جھوٹ کو بے نقاب کیا اور آئندہ بھی کریں گے اور

ہم بھارت کے جھوٹ کا جواب سچ سے دیں گے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ہم بھارت کی طرح غیر جمہوری ملک نہیں بلکہ ایک جمہوری ملک ہیں اور پوری قوم اور سیاسی جماعتیں یکجا ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے حملہ نہیں در اندازی کی اور اب ہماری باری ہے، پہلے بھی کہا تھا کہ بھارت ہمیں کبھی سرپرائز نہیں کر سکتا لیکن ہم بھارت کو سرپزائر کر سکتے ہیں، ہمارا جواب مختلف ہو گا اور بھارت ہمارے سرپرائز کا انتظار کرے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بدھ کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہے جس کے بعد وزیراعظم نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے اور مجھے اس کی اہمیت بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام اور سیاسی جماعتیں سب ایک ہیں جواب کہاں اور وقت کیا ہوگا؟ ہم فیصلہ کریں گے،بھارت ہمارے سرپرائز کیلئے تیار رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…