منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پاکستانی مصنوعات پر ڈیوٹی بڑھانے کے بھارتی اقدام کے رد عمل میں جذباتی فیصلہ نہیں کرینگے : عبدالرزاق داؤد

datetime 26  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستانی مصنوعات پر 200فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کے رد عمل میں بھارتی حکومت کے طرز پر جواب نہیں دیں گے،بھارت سے مشینری اور خام مال آتا ہے اور ہم موجودہ حالات میں

اپنی معیشت کو نقصان نہیں پہنچا سکتے ،آئی ایم ایف سے مذاکرات کبھی بھی آسان نہیں ہوتے اور اس بار بھی ایسا ہی ہوگا ۔ ایک انٹر ویو میں عبد الرزا ق داؤد نے کہا کہ بھارت نے پاکستانی مصنوعات پر ڈیوٹی بڑھانے کا جو اقدام اٹھایا ہے اس کے رد عمل میں ہم کوئی جذباتی فیصلہ نہیں کریں گے اور اس کے جواب میں ڈیوٹی نہیں بڑھائی جائے گی ۔ ہماری بھارت سے 1.8بلین ڈالر کی امپورٹ ہے جس میں زیادہ تر مشینری اور خام مال ہے ، ہم اس طر ح کا کوئی اقدام کر کے اپنی معیشت کو نقصان نہیں پہنچا سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی صورتحال ٹھیک نہیں ہے او رحالات کافی برے ہیں ، یہ طے ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے اور آئی ایم ایف سے مذاکرات کبھی بھی آسان نہیں ہوتے اور اس بار بھی ایسا ہی ہوگا ۔ 22کروڑ کے ملک میں 17لاکھ ٹیکس پیئر زہیں ، انویسٹمنٹ ٹو جی ڈی پی اور سیونگ جی ڈی پی کی شرح سب کے سامنے ہے ۔ آئی ایم ایف کہے نہ کہے ہمیں اپنی معیشت کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے مشکل فیصلے کرنا پڑیں گے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…