بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

گوادرپورٹ سے ایکسپورٹ کا باقاعدہ سلسلہ شروع کردیا گیا

datetime 25  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تناظرمیں گوادر بندرگاہ کوپہلے درآمدات کے لیے استعمال کیا جاتا تھا اب یہاں سے باقاعدہ طور پر ایکسپورٹ کاسلسلہ شروع کردیاگیاہے جبکہ گوادر پورٹ کو مکمل فعال کرنے سے بیس لاکھ لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق، علاقائی بلوچوں کوروزگارمہیا کرنے میں ترجیح دی جائے گی جن سے بلوچوں کی معاشی محرومیوں کا ازالہ ہو سکے گا۔
گوادرکے مچھیروں کی زندگی میں اس بر آمداتی آغاز سے انقلاب برپا ہوگا۔گوادر پورٹ پر بائیس سو اکیاسی ایکڑ رقبہ پر محیط فری زون کا قیام عمل میں لایاگیاہے اور یہ ٹیکس فری زون ہے اور وہ پوری دنیا کو دعوت دیتے ہیں کہ یہاں پر اپنی سرمایہ کاری کریں۔ذرائع کے مطابقچین پاکستان اقتصادی راہداری کے تناظرمیںگوادرپورٹ کوفول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے خصوصی فورس کاقیام عمل میںلایاگیاہے جس کی قیادت تھری اسٹارجنرل کریںگے۔ فورس12 ہزار جوانوں پر مشتمل ہوگی۔ گوادرپورٹ کے گردونواح میںاکنامک زون کے لیے کئی ہزارایکڑزمین بھی حاصل کرلی گئی ہے جہاں توانائی فراہم کرنے کے منصوبے بھی لگائے جائیںگے۔ ذرائع کے مطابق یہاں حلال فوڈپراسسنگ کاسیٹ اپ بھی قائم کیاجائے گا۔ اس ضمن میں ڈی ایٹ ممالک کاایک اجلاس ہوچکاہے جبکہ دوسرا رواں سال کے اختتام پرمتوقع ہے۔
اجلاس کے انعقادکے لیے مشاورت جاری ہے۔ اس ضمن میں حلال فوڈکی ایکسپورٹ کے لیے ایک ہی لوگو استعمال کیاجائے گا۔ وزارت پورٹس وشپنگ کے ذرائع کے مطابق چائنہ پاکستان معاشی راہداری کے تناظرمیںبندرگاہ کوپہلے درآمدات کے لیے استعمال کیا جاتا تھا اب یہاںسے باقاعدہ طورپرایکسپورٹ کاسلسلہ شروع کردیاگیاہے۔ اس ضمن پہلا جہازدوسوتیس ٹن گہرے پانی کی مچھلی کولے کردبئی کے لیے روانہ کیاگیاہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے کوشروع کرنے کا مقصد بندر گاہ کو آپریشنل کرناہے تاکہ شاہراہوںکے نیٹ ورک کی تکمیل پرمکمل طورپرنظم ونسق مکمل کیاجاسکے۔ ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر کامران مائیکل نے کہاہے کہ پہلے گوادر پورٹ صرف درآمداتی مقاصد کے لیے استعمال ہو رہی تھی اور اس سال فرٹیلائزرز اور گندم کے دوسوتیس جہازگوادرپورٹ پراترے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…