پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بجلی چوری روکنے کیلئے جدید ترین سمارٹ میٹرنگ ٹیکنالوجی ’’الیکٹروکیور‘‘ متعارف کرانے کی تیاریاں، آزمائشی بنیادوں پر استعمال کا آغاز، کنڈا ڈالنے والے فوری پکڑے جائیں گے

datetime 24  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( این این آئی ) حکومت نے بجلی چوری کے سدباب کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کر لیا، صارفین کو ناصرف پوری بجلی ملے گی بلکہ بجلی کے مختلف پیکجز ایزی لوڈ کی صورت میں بھی حاصل کر سکیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق بجلی چوری کے سدباب کیلئے جدید ترین سمارٹ میٹرنگ ٹیکنالوجی الیکڑوکیور متعارف کرانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔الیکڑوکیور ٹیکنالوجی کے استعمال سے میٹر لگانے کا جھنجھٹ بھی ختم ہو جائے گا اور یہ سارا نظام موبائل فون ٹیکنالوجی کی طرز پر کام کرے گا جس کے تحت صارفین کارڈ لوڈ کر کے بجلی حاصل کریں گے۔

اگر کوئی شخص کنڈا ڈالنے کی کوشش کرے گا تو کمپیوٹرائزاڈ نظام کے تحت فوری الرٹ متعلقہ کمپنی کو موصول ہو جائے گا۔الیکڑوکیورڈیوائسز سرور سے منسلک ہونے کی بدولت وولٹیج پوری ملیں گے اور صارفین بجلی سے متعلق تمام ڈیٹا اپنے موبائل فون پر حاصل کر سکیں گے۔ توانائی ماہرین نے بھی بجلی چوری کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی حمایت کر دی ہے۔پیسکو نے الیکٹروکیور ٹیکنالوجی کا استعمال آزمائشی بنیادوں پر شروع کر دیا ہے۔ نتائج مکمل تسلی بخش ہونے کی صورت میں اسے عام صارفین کے لیے لانچ کر دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…