لاہور( این این آئی) جناح ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم محمدنواز شریف کو امراض قلب سمیت لاحق دیگر امراض اور علاج کے حوالے سے سفارشات کی تیاری شروع کر دی جنہیں حتمی شکل دئیے جانے کے بعد آج(پیر) کے روز وزارت داخلہ کو ارسال کئے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ
پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عارف تجمل کی سربراہی میں بننے والے میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی امراض قلب کی ہسٹری ، اس سے قبل بننے والے میڈیکل بورڈز کی سفارشات اور جناح ہسپتال میں کیے گئے مختلف ٹیسٹوں کی رپورٹس پر مشاورت کر کے سفارشات کی تیاری شروع کر دی ہے ۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کو دل کی پیچیدہ کورونری آرٹری کی بیماری لاحق ہے اور پنجاب حکومت کی جانب سے اس سے قبل تشکیل دئیے گئے میڈیکل بورڈز نے بھی اس پیچیدہ بیماری کی تشخیص اور تصدیق کی ہے۔ امراض قلب کے ساتھ ساتھ گردوں کی بیماری نے بھی نواز شریف کے علاج کو مزید پیچیدہ کردیا ہے۔سفارشات کے مطابق نواز شریف کو لا حق امراض کا انتہائی احتیاط سے علاج کرنا ہو گا اور سب سے اہم اوربنیادی طور پر نواز شریف کی دل کی شریان اور گردوں کے مسائل بہتر انداز میں حل کرنے ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق جناح ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کی سفارشات کو حتمی شکل دئیے جانے کے بعد آ ج ( پیر) کے روزوزارت داخلہ کو ارسال کئے جانے کا امکان ہے اوروزارت داخلہ کے حکام کی جانب سے پنجاب حکومت کو ان سفارشات سے آگاہ کر کے آئندہ کی رہنمائی لی جائے گی۔ جناح ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم محمدنواز شریف کو امراض قلب سمیت لاحق دیگر امراض اور علاج کے حوالے سے سفارشات کی تیاری شروع کر دی جنہیں حتمی شکل دئیے جانے کے بعد آج(پیر) کے روز وزارت داخلہ کو ارسال کئے جانے کا امکان ہے ۔