جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے پاکستان آمد ،راولپنڈی کی انتظامیہ نے بھی عام تعطیل کا اعلان کردیا

datetime 17  فروری‬‮  2019 |

راولپنڈی(این این آئی)اسلام آباد کے بعد راولپنڈی انتظامیہ نے بھی سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے پاکستان آمد کے موقع پر پیر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ڈی سی راولپنڈی صائمہ یونس کی جانب سے جاری عام تعطیل کے نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیل کا اطلاق تحصیل راولپنڈی، سٹی، کینٹ اور صدر میں ہوگا۔انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میونسپل کارپوریشن، آر ڈی اے، واسا، ضلعی انتظامیہ، ٹریفک پولیس، سول ڈیفنس، ریسکیو اور ہسپتالوں پر تعطیل کا اطلاق نہیں ہوگیا۔

گزشتہ روز اسلام آباد انتظامیہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آمد پر وفاقی دارالحکومت میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ضلعی مجسٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں 18 فروری بروز پیر عام تعطیل ہو گی، تاہم اہم اداروں مثلاً ایم سی آئی، سی ڈی اے، آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن، آئی سی ٹی پولیس، آئی ای ایس سی او، ایس این جی پی ایل اور ہسپتالوں میں اس تعطیل کا اطلاق نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آمد پر راستوں کی بندش کے باعث عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ 18 فروری کو اسکولز اور دفاتر بند رہیں گے۔دوسری جانب چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سعودی ولی عہد کی آمد پر 18 فروری کو سینٹ ملازمین کو چھٹی دے دی ہے۔علاوہ ازیں قومی اسمبلی (ایوان زیریں) میں پیر کو ہونے والا اجلاس بھی ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق ایوان کا 18 فروری کی شام 4 بجے ہونے والا اجلاس اب 20 فروری کی شام 4 بجے ہو گا۔خیال رہے کہ محمد بن سلمان کی آمد پر ریڈ زون مکمل طور پر سیل کر دیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے قومی سیکرٹریٹ کے ملازمین کو بھی ممکنہ مشکلات کے پیش نظر پیر کی چھٹی دے دی گئی ہے۔  راولپنڈی انتظامیہ نے بھی سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے پاکستان آمد کے موقع پر پیر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…