منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

آن اسکرین ہٹلر بننے والے اداکار برونو گنز چل بسے

datetime 17  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن (این این آئی)جرمن و انگریزی فلموں کے نامور اداکار برونو گنز کچھ عرصے علیل رہنے کے بعد 77 برس کی عمر میں چل بسے۔برونو گنز کو سب سے زیادہ شہرت جرمنی کے سابق ڈکٹیٹر بادشاہ ایڈولف ہٹلر کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں کام کرنے پر حاصل ہوئی۔

برونو گنز نے اگرچہ 200 کے قریب جرمن، فرینج اور انگریزی سمیت یورپ کی دیگر مقامی زبانوں کی فلموں میں کام کیا، تاہم انہیں شہرت 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈاؤن فال‘ سے حاصل ہوئی۔برونو گنز ’ڈاؤن فال‘ سے قبل بھی کئی متعدد مشہور فلموں میں کام کر چکے تھے اور انہیں شہرت حاصل تھی، تاہم ہٹلر کا کردار ادا کرنے کے بعد وہ بے حد مقبول ہوئے۔برونو گنز نے ’ڈاؤن فال‘ میں شاندار طریقے سے ایڈولف ہٹلر کا کردار ادا کیا جس وجہ سے انہیں متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔اگرچہ ان کی فلم کو آسکر کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا، تاہم فلم معتبر ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی تھی۔برونو گنز سوئٹزرلینڈ میں پیدا ہوئے تھے اور وہیں ان کا انتقال ہوگیا۔شوبز ویب سائٹ ’ورائٹی‘ کے مطابق برونو گنز کچھ عرصے سے کلون کینسر میں مبتلا تھے اور ان کا علاج جاری تھا۔رپورٹ کے مطابق برونو گنز زیورچ میں اپنی رہائش گاہ پر چل بسے اور ان کی اہل خانہ نے ان کی مر جانے کی تصدیق کی۔برونو گنز کی دیگر معروف فلموں میں ’ونگس آف ڈزائر، دی بوائز فرام برازیل، اسٹریپ لیس، دی منچورین کینڈیڈیٹ، دی ریڈر، ان ناؤن، رمیمبر، نائٹ ٹرین ٹو لزبین، دی لاسٹ ڈیز آف شیز نوز اور دی پارٹی‘ سمیت دیگر شامل ہیں۔برونو گنز کو مجموعی طور پر 50 سے زائد ایوارڈز سے نوازا گیا۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…