منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب سے دوستی کی دعویدار مسلم لیگی حکومت ملکی مفادات کے بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتی رہی ،افسوسناک انکشافات

datetime 16  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )سعودی شاہی خاندان سے دوستی کی دعویدار مسلم لیگ ن کی سابق حکومت اپنے پا نچ سالہ دور اقتدار میں ملکی مفادات کے بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتی رہی جس کے باعث اس عرصہ کے دوران سعودی عرب کو پاکستانی بر آمدات میں 20 کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی اوردو طرفہ تجارتی خسارہ 3 ارب ڈالر تک پہنچ چکاہے ۔زرائع کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تجارت 3.3 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے،

جس میں پاکستان کی سعودی عرب کو بر آمدات صرف 30 کروڑ ڈالر کی ہیں، جبکہ سعودی عرب سے پاکستان کو در آمدات 3 ارب ڈالر ہیں ،5 سال قبل پاکستان کی سعودی عرب کو بر آمدات 50 کروڑ ڈالر تھیں ،مسلم لیگ ن کی حکومت اپنے 5 سالوں میں سعودی عرب کے حکمرانوں سے ذاتی دوستی کے دعوے کرتی رہی لیکن ملکی تجارت کے بڑھانے کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کئے جس کی وجہ سے پاکستان کی سعودی عرب کو بر آمدات کم ہوکر 30 کروڑ ڈالر ہوگئیں،پاکستان سے سعودی عرب کو بر آمدات میں چاول، پیاز،تولیے، آم،فرنیچر،لیدر گارمنٹس،فٹ ویئر، رگز،میڈیکل اشیا،مچھلی،پھل،، سبزیاں،ٹیکسٹائل مصنوعات سمیر دیگر اشیا شامل ہیں، جبکہ سعودی عرب سے پٹرول اور پٹرولیم پروڈیکٹس،پٹروکیمیکل،بائیو کیمیکل پروڈیکٹس،پلاسٹک ،سٹیل پروڈیکٹس،تازہ چمڑا،کاپر ،المونیم سمیت دیگر اشیا در آمد کی جاتی ہیں،2007۔8 کے دوران پاک سعودیہ انٹرا ٹریڈ بلند ترین سطح تک پہنچ کر 5 ارب 73 کروڑ ڈالر ہوگئی ،جس میں پاکستان کی بر آمدات 38 کروڑ ڈالر جبکہ سعودی عرب سے در آمدات 5 ارب 35 کروڑ ڈالر سے زائد تھیں،زرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی سابق 5 سال دور اقتدار کے دوران ناقص پالیسیوں کی وجہ سے نا صرف سعودی عرب بلکہ امریکہ،ایران ،افغانستان، آسٹریلیا ،ملائیشیا،سمیت دنیا کے 18 اہم ممالک کے ساتھ بر آمدات میں کمی واقع ہوئی، ،جس کی وجہ سے تجارتی خسارہ ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح تک پہنچ گیا،

وزارت تجارت کے دستاویزات کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں 2013۔14 سے 2017۔18 میں آسٹریلیا کو پاکستان کیبر آمدات 25 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 21روڑ ڈالر ہوگئی، اسی طرح ملائیشیا کو بر آمدات 21 کروڑ سے کم ہوکر 14 کروڑ ڈالر ،چین کو بر آمدات دو ارب 41 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر ایک ارب 74 کروڑ ڈالر،ہانک کانگ کو پاکستان کی بر آمدات 36 کروڑ دالر سے کم ہوکر 11 کروڑ ڈالر ہوگئی،جنوبی کوریا کو پاکستان کی بر آمدات 41 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 21 کروڑ دالر ہوگئی،

امریکہ کو پاکستان کی بر آمدات تین ارب 72 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 3 ارب 39 کروڑ ڈالرکینیا کو پاکستا ن کی بر آمدات 30 کروڑ دالر سے کم ہوکر 28 کروڑ ڈالر،جنوبی افریقہ کو پاکستان کی بر آمدات 29 کروڑ دالر سے کم ہوکر 17 کروڑ دالر تک پہنچ گئی،ہمارا دوست ملک سعودی عرب کو پانچ سال قبل 50 کروڑ ڈالر کی بر آمدات تھیں جوکہ کم ہوکر 30 کروڑ ڈالر ہوگئیں ،یو اے ای کو ملکی بر آمدات ایک ارب 72 کروڑ دالر سے کم ہوکر 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں،ایران ،کینیا،بحرین،افغانستان ترکی اور روس کو بر آمدات میں کمی واقع ہوگئی

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…