اسلام آباد(این این آئی) جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ جمعہ کو سابق صدر نے درخواست ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ میں دائر کی ۔ دائر درخواست میں آصف علی زرداری نے ایف آئی اے، جے آئی ٹی کو تحقیقات سے روکنے کا حکم دینے کی استدعا کی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کرچکے ہیں ۔ درخواست میں کہاگیاکہ جے آئی ٹی کو عدالت نے
نیب کی معاونت کرنے کا حکم دیا۔ درخواست میں کہاگیا کہ عدالتی فیصلے کے بعد بھی ایف آئی اے تحقیقات کررہا۔ درخواست میں کہاگیاکہ ایف آئی اے نے آصف زرداری کے لیگل ایڈوائزر ابوبکر کو طلب کیا۔ درخواست میں کہاگیاکہ ایف آئی اے نے ابوبکر زرداری سے مخصوص بینک اکاونٹس بارے پوچھ گچھ کی۔ درخواست میں کہاگیا کہ ایک طرف نیب دوسری طرف ایف آئی اے متوازی تحقیقات کررہا۔درخواست میں کہاگیاکہ ایک ہی معاملے پر دو اداروں کا تحقیقات کرنا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔