اللہ تعالی کا حکم ہے سچی شہادت دو،اسلامی اور انگلش قوانین بھی جھوٹی گواہی تسلیم نہیں کرتے ، چیف جسٹس

15  فروری‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے رشتہ کے تنازعہ پر دو افراد کے قتل کے ملزم کی بریت کیخلاف اپیل خارج کرتے ہوئے کہاہے کہ چند دن میں ہی انشاء اللہ جھوٹی گواہی خارج کرنے والا وقت واپس آئے گا ۔ جمعہ کو سپریم کورٹ میں آف پاکستان کیس کی سماعت

چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے کی ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ اللہ تعالی کا حکم ہے سچی شہادت دو۔چیف جسٹس نے کہاکہ اسلامی اور انگلش قوانین بھی جھوٹی گواہی تسلیم نہیں کرتے ۔چیف جسٹس نے کہاکہ لاہور ہائی کورٹ نے چالیس سال پہلے جھوٹے گواہان کو کھلی چھٹی دی۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہائی کورٹ نے چالیس سال پہلے کہا اس خطے میں لوگ جھوٹ بولتے رہتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہاکہ عدالتی فیصلے کے ذریعے جھوٹ بولنے کا لائسنس دیا گیا۔چیف جسٹس نے کہاکہ قرآن کہتا ہے جس کی ایک شہادت جھوٹی ہو اسکی کوئی گواہی نہ مانو۔ چیف جسٹس نے کہاکہ قانون کہتا ہے جھوٹی گواہ کی شہادت خارج کر دی جائے۔چیف جسٹس نے کہاکہ چند دن میں ہی انشاء اللہ جھوٹی گواہی خارج کرنے والا وقت واپس آئے گا۔چیف جسٹس نے کہاکہ اس کیس میں بھی گواہان نے سچ نہیں بولا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ملزمان حنیف اور شریف پر دو افراد کے قتل کا الزام تھا۔چیف جسٹس نے کہا کہ رشتہ لینے گئے اور دو افراد قتل چار زخمی کروا آئے۔چیف جسٹس نے کہاکہ ملزمان کو کسی پر حملہ کرنے نہیں گئے تھے۔چیف جسٹس نے کہاکہ رشتہ مانگنے والوں کو تو کوئی جان سے نہیں مارتا۔یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے ایک ملزم کو بری دوسرے کو سزائے موت دی تھی۔ہائی کورٹ نے دوسرے ملزم کو بھی بری کیا تھا یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے بریت کا فیصلہ برقرار رکھا ۔ یاد رہے کہ واقعہ2004 میں مندرہ میں پیش آیا تھا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…