کراچی(این این آئی)رواں مالی مالی سال 2018-19 کے ابتدائی 7ماہ(جولائی تا جنوری)کے دوران برآمدات اور درآمدات پر کنٹرول کے نتیجے میں تجارتی خسارہ 19.26 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا۔وفاقی ادارہ برائے شماریات پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق
مالی سال 2018-19 کے ابتدائی سات ماہ کے دوران 13 ارب 23کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیں، جو گزشتہ مالی سال 2017-18 کے ابتدائی سات ماہ کی 12 ارب 94کروڑ ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 29کروڑ ڈالر زیادہ رہیں۔اس طرح گذشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات میں 2.24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، دوسری جانب ملکی درآمدات مالی سال 2018-19 کے ابتدائی سات ماہ کے دوران 34 ارب 26کروڑ ڈالر رہیں، جو گذشتہ مالی سال 2017-18 کے ابتدائی سات ماہ کی 34 ارب 26 کروڑ ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں ایک ارب 77کروڑ ڈالر کم رہیں۔اس طرح درآمدات میں 5.17 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ مالی سا ل 2017-18 کے ابتدائی سات ماہ(جولائی تا جنوری 2017-18)کے دوران تجارتی خسارہ 21 ارب 32کروڑ ڈالر تھا، جو مالی سال 2018-19 کے ابتدائی سات ماہ کے 19 ارب 26کروڑ ڈالر کے تجارتی خسارے کے مقابلے میں 2 ارب 6 کروڑ ڈالر کم رہا، اس طرح تجارتی خسارے میں 9.66 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔