بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

محمود خان اچکزئی کی مولانا فضل الرحمن سے اہم ملاقات، ملکر موجودہ حکومت کے خلاف بڑے اقدام کافیصلہ

datetime 9  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن ) پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے اہم ملاقات کی ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ و رکن صوبائی اسمبلی حاجی عبدالواحد صدیقی بھی موجود تھے جمعیت علما ء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک پر ایک ایسی حکومت کو مسلط کیا ہے

جو ہر معاملے پر یو ٹرن لیتی ہے ملک کی معیشت کو کمزور کیا گیا اور ملکی معاملات پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی جس کی وجہ سے معاملات دن بدن بگڑتے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مل کر موجودہ حکومت کے خلاف اپنا کردار ادا کریں جمعیت علماء اسلام اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں جب تک غیر جمہوری قوتوں کا راستہ بند نہیں کیا جاتا اس وقت تک حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے پشتون خوا ملی عوامی پارٹی جمہوریت کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائے گی اور اس کے لئے طویل جدوجہد کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں خارجہ پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے صورت حال دن بدن بگڑتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے آئے روز معاملات خراب ہوتے جا رہے ہیں جمہوریت اور اٹھارویں ترمیم کے خلاف ہر سازش کو اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر ناکام بنائیں گے جمہوری قوتوں کو اس وقت اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے ۔  پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے اہم ملاقات کی ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ و رکن صوبائی اسمبلی حاجی عبدالواحد صدیقی بھی موجود تھے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…