لاہور ( این این آئی) فریضہ حج کی ادائیگی میں سرکاری حج ختم کرنے کیلئے حج کمیٹی کو خط لکھ دیا گیا ۔خط جوڈیشل ایکٹویزم پینل کے سربراہ ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے لکھا گیا ۔جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو دہائیوں میں حکومتوں نے سرکاری حج کے نام پر لوٹ مار کی ہے ،پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز 4لاکھ فی کس میں حج کروانے
کو تیار ہیں ،سرکاری حج پر سبسڈی برائے نام اور زائرین کو گمراہ کرنے کے لیے ہے ۔خط میں سرکاری حج کوٹہ کی بندش اور تمام تر کوٹہ پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کو دینے کی اسدعا کی گئی ہے ۔خط میں کہا گیا ہے کہ حج کمیٹی تمام تر کوٹہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کو آلاٹ کر کے 4لاکھ روپے فی کس کو یقینی بنانے کا حکم دے ۔