پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

نئے پاکستان میں نیا قانون نافذ،اب ’’جوڑوں‘‘ سے نکاح نامہ طلب کرنے ، منہ سونگھنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی،حیرت انگیز احکامات جاری

datetime 9  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ایڈیشنل آئی جی نے شہرِ قائد میں چیکنگ اور ناکے لگانے کے لیے تمام متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کردیں، شہریوں کی تذلیل کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف، اے آئی جی ڈاکٹرامیرشیخ نے کہا ہے کہ شہر میں پولیس ناکے ختم نہیں کیے ہیں، شہریوں کی سہولت کے لیے تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور دیگر متعلقہ حکام کواس حوالے سے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔

جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی مقام پر چیکنگ کے لیے ناکہ بندی پوائنگ پرڈی ایس پی، ایس ایچ او یا کسی اور ذمے دار پولیس افسر کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔شہر میں پولیس کے ناکے یا چیکنگ کہاں کہاں ہوں گی، علاقوں اور مقامات کی لسٹیں بناکر اعلی پولیس حکام کو بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔کراچی پولیس چیف نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے موٹرسائیکل گشت کے لیے علاقے کی حساسیت کے حساب سے روٹ پہلے سے متعین کئے جائیں۔تھانے سے علاقے میں ڈیوٹی پر روانہ کرتے وقت پولیس افسران گشت پر مامور اہلکاروں کی مکمل بریفنگ کریں۔شہریوں کی تکریم کو ملحوظِ خاطر رکھنے کے لیے پولیس چیف کی جانب سے دی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکار شہریوں کی عزت و تکریم کا ہر ممکن خیال رکھیں، چیکنگ کرنے والے پولیس اہلکارترش یا رعب داراورحاکمانہ اندازِ گفتگو ہرگز استعمال نہ کریں۔ہدایت نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے ویران مقامات پر انفرادی چیکنگ اور شہریوں کو تنگ کرنے کا عمل مکمل ختم کیا جائے۔ چیکنگ کے بہانے نکاح ناموں کی طلبی، یا منہ سونگھ کر شہریوں کی تذلیل کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت ترین کارروائی ہوگی۔  ایڈیشنل آئی جی نے شہرِ قائد میں چیکنگ اور ناکے لگانے کے لیے تمام متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کردیں، شہریوں کی تذلیل کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…