ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

ان کی سیاست قطری سے شروع ہوکر پتھری پر ختم ہوجاتی ہے، شیخ رشید احمد کی پھر شریف برادران پر تنقید

datetime 8  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے شریف برادران پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کی سیاست قطری سے شروع ہوکر پتھری پر ختم ہوجاتی ہے، عمران خان کو بتایا دیاہے مجھے شہباز شریف بطورپی اے سی چیئرمین قبول نہیں،چور کیا احتساب کریں گے ؟ عمران خان کے پاس ڈیل ہے نہ ڈھیل ہے ، عمران خان سے میرے معاملات سیٹل ہیں ،باقی سب اندر اور قلندر ہے۔

ریاض فتیانہ کونسلر بننے کے اہل بھی نہیں ،عمران خان کی وجہ سے بنے، سوموار تک میرا پی اے سی کا ممبر بننے کا فیصلہ ہو گا پاگل ہوں جو پی اے سی میں لڑائی کرونگا ،اسپیکر کو کوئی حق نہیں مجھے پی اے سی کی ممبر شپ سے روکیں،پی اے سی میں سعد رفیق اور رانا ثنا اللہ بھی آ جائیں،آئندہ برس ریلوے اپنا بجٹ خود بنا کر اسمبلی میں پیش کرے گی۔ جمعہ کو وزیر ریلوے شیخ رشید نے کیریج فیکٹری ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کیرج فیکٹری میں چودہ سال کے بعد آیا ہوں ،14سال پہلے مزدوروں کے پاس حفاظتی اقدامات کے آلات تھے ۔ انہوں نے کہاکہ سیاستدانوں کے پاس بلٹ پروف گاڑیاں اور جیکٹس ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مزدور جس حالت میں تھے وہیں پر ہیں آج سے آج سے تمام ٹرینیں کیرج فیکٹری میں بینیں گی ۔ انہوں نے کہاکہ ریلوے ترقی کے بجائے تنزلی کی طرف گیا ،وجہ کمیشن مافیا اور چوری تھی ۔ وزیر ریلوے نے کہاکہ پاکستان میں ریلوے کا جال بچھا دونگا ۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ وزیر اعظم دس تاریخ کو تھر ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ برس ریلوے اپنا بجٹ خود بنا کر اسمبلی میں پیش کریگی۔ انہوں نے کہاکہ میں تین ہزار روپے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے فی کس مزدور دے رہا ہوں،آپ کے مزدور کی تعداد کو دوگنا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ میں ہزار روپے دینا چاہتا تھا لیکن مجھے بے عزتی محسوس ہوئی اس لئے میں نے تین ہزار روپے کا اعلان کیا۔اس موقع پر مزدوروں نے سیٹیاں بجائیں ،شیخ رشید نے بھی سیٹیاں بجا کر جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ 140مزدورں کو ابھی مستقل کریں گے باقی کو اگلی قسط میں مستقل کرینگے ۔ شیخ رشید نے شریف فیملی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو بتایا ہے مجھے شہباز شریف بطورپی اے سی چیئرمین قبول نہیں،چور کیا

احتساب کریں گے ،ان کی سیاست قطری سے شروع ہوکر پتھری پر ختم ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سپیکر کا کوئی اختیار نہیں کہ وہ شہباز شریف کو ریمانڈ میں بلائے،سپیکر صاحب آپ نے غلط کام کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں عمران خان کی وجہ سے چپ ہوں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے پاس ڈیل ہے نہ ڈھیل اور نہ دھکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان سے میرے معاملات سیٹل ہیں باقی

سب اندر اور قلندر ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاض فتیانہ کونسلر بننے کے اہل بھی نہیں ،عمران خان کی وجہ سے بنے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ سوموار تک میرا پی اے سی کا ممبر بننے کا فیصلہ ہو گا ،کیا میں پاگل ہوں جو پی اے سی میں لڑائی کرونگا ،اسپیکر کو کوئی حق نہیں مجھے پی اے سی کی ممبر شپ سے روکیں۔ انہوں نے کہاکہ پی اے سی میں سعد رفیق اور رانا ثنا اللہ بھی آ جائیں ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…