ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

پی آئی اے کی نجکاری ، وزیرِ اعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

datetime 6  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) قومی ائیر لائن کو مسلسل مالی نقصانات سے بچانا اور ادارے کو منافع بخش ادارہ بنانا ہے، وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومی ائیر لائن کی نجکاری پی ٹی آئی کے منشور میں نہیں تاہم ادارے کو خسارے سے بچانے کے لئے اصلاحات پر عمل پیرا ہیں ،

اصلاحات کا مقصد قومی ائیر لائن کو مسلسل مالی نقصانات سے بچانا اور ادارے کو منافع بخش ادارہ بنانا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ برائے ایوی ایشن (ہوا بازی) محمد میاں سومرو اور سی ای او پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن ائیر مارشل ارشد محمود نے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں وزیرِ خزانہ اسد عمر بھی موجود تھے۔ سی ای او پی آئی اے نے وزیرِ اعظم کو قومی ائیر لائن کی بحالی کے لئے کیے جانے والے اقدامات پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ادارے کو منافع بخش بنانے اور ادارے سے بد عنوانیوں میں ملوث عناصر کو پاک کرنے کے حوالے سے بھی کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ سیکرٹری ایوی ایشن ڈویڑن کی نئی ایوی ایشن پالیسی کے حوالے سے وزیرِ اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیاکہ پی آئی اے کا جامع بزنس پلان مارچ کے آخر میں حکومت کو پیش کر دیا جائے گا وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ پی آئی اے کے معاملات اور ادارے کی بہتری کے لئے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں عوام کو مسلسل آگاہ رکھا جائے ۔  قومی ائیر لائن کو مسلسل مالی نقصانات سے بچانا اور ادارے کو منافع بخش ادارہ بنانا ہے، وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومی ائیر لائن کی نجکاری پی ٹی آئی کے منشور میں نہیں تاہم ادارے کو خسارے سے بچانے کے لئے اصلاحات پر عمل پیرا ہیں ،اصلاحات کا مقصد قومی ائیر لائن کو مسلسل مالی نقصانات سے بچانا اور ادارے کو منافع بخش ادارہ بنانا ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…