اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گرفتاری کے بعد عبدالعلیم نے وزارت سے استعفیٰ دیدیا، نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عبدالعلیم خان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے سینئر وزیر پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے نیب نے پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان کو
حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے علیم خان کو آف شور کمپنی اسکینڈل اور آمدن سے زائد اثاثوں کی تفتیش کے لیے آج طلب کیا تھا جس کے لیے وہ نیب آفس پہنچے جہاں انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ نیب نے علیم خان کو آف شور کمپنی اسکینڈل میں حراست میں لیا ۔