منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

تاریخ میں پہلی بار افغان خواتین کا کشمیریوں کے حق میں احتجاج، کابل میں خواتین گھروں سے باہر نکل آئیں،بھارتی فوج کیخلاف نعرے

datetime 5  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (آن لائن) پاکستان کی افغانستان کے حوالے سے سفارتی کامیابیاں رنگ لے آئیں، کابل میں افغان خواتین نے کشمیریوں کے حق میں ریلی نکالی، خواتین گھروں سے باہر نکل آئیں اور بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف نعرے لگائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق

دنیا بھر میں کشمیری اور کشمیریوں سے  ہمدردی رکھنے والوں نے یوم یکجہتی کشمیر منایاپاکستان میں ہر سال بھرپور انداز میں یوم کشمیر منایا جاتا ہے۔ یوم کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی جاتی ہیں اور قراردادیں بھی منظور کی جاتی ہیں۔ پاکستان میں یوم کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کی جاتی ہے۔ جس کا مقصد صرف اور صرف کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرنا ہوتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار افغانستان میں یوم کشمیر منایا گیا ہے۔اس کو پاکستان کی سفارتی سطح پر بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔ کابل میں افغان خواتین گھروں سی باہرنکل آئیں۔ خواتین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ جن پر کشمیری عوام کے حق میں جبکہ بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ احتجاجی خواتین نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حق میں اور بھارتی فورسز کے خلاف نعرے لگائے۔ بتایا گیا ہے کہ افغان خواتین کی بڑی تعداد نے احتجاج میں حصہ لیا۔یہ افغانستان کی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے افغان خواتین نے کشمیرکے حق میں سڑکوں پراحتجاج باقاعدہ کیا ریکارڈ کروایا ہے۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…