منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

ملک میں سردی کا راج برقرار ،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

datetime 3  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(یوپی آئی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں صبح کے وقت ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں سردی کا راج برقرار ہے، پہاڑوں پر برفباری کے بعد وائٹ کارپٹ بچھا ہے۔ سب سے زیادہ سردی سکردو میں منفی 9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اسلام آباد 4، لاہور 5 اور کراچی میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک بھر میں سردی کے ڈیرے، بالائی علاقوں

میں سفیدی ہی سفیدی چھائی ہے جس سے موسم شدید سرد ہے۔ گلیات اور بٹگرام کے علاقوں میں دو روز بعد بھی راستے نہ کھولے جا سکے۔ رابطہ سڑکیں بند ہونے سے لوگوں کوآمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اتوار کے روز سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 09، بگروٹ منفی 08، کالام ، استور منفی 07، مالم جبہ 05، قلات منفی 04، ہنزہ اور مری منفی 03 اور کوئٹہ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلامآباد میں کم سے کم درجہ حرارت 4، لاہورپانچ، فیصل آباد 6، ملتان 5، پشاور 4 اور کراچی میں 13 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…