پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

سابق صوبائی وزیرمنظوروسان کے بھانجے نے غریب کسان کی بیٹی کو قتل کردیا، پولیس کو 6 گھنٹے تک وڈیرے کے ہاتھوں قتل ہونے والی لڑکی کی لاش اٹھانے کی ہمت نہ ہوئی،افسوسناک واقعہ

datetime 3  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیرپور(این این آئی) سابق صوبائی وزیرمنظور حسین وسان کے بھانجے نے غریب کسان کی بیٹی کو کاروکاری کے الزام میں قتل کردیا، پولیس نے لواحقین کی بجائے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، جس کے بعد لڑکی کے ماں باپ بھی لاپتہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور میں پولیس کو 6 گھنٹے تک وڈیرے کے ہاتھوں قتل ہونے والی لڑکی کی لاش اٹھانے کی ہمت نہ ہوئی۔15 سالہ رمشا کو کاروکاری کے الزام میں مبینہ طور پر منظور وسان کے بھانجے ذوالفقار وسان نے 9 گولیاں ماریں۔ذرائع کے مطابق 8 روز قبل رمشا نے پسند کی شادی کی جس پر جرگہ ہوا اور لڑکی کو واپس بلا لیا گیا۔گزشتہ روز ذوالفقار وسان نے گھر میں گھس کر رمشا کو قتل کردیا۔پولیس کو نواب وسان کی جاگیر پیرگڈو میں داخل ہونے میں 6 گھنٹے لگ گئے۔پولیس نے ماں کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرنے کی بجائے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ایس پی عمر طفیل کے مطابق یہ اس لئے کیا گیا کہ کوئی کمپرومائز نہ ہو۔ آئی جی نے واقعے کا نوٹس لیا تو لڑکی کے ماں باپ بھی لاپتہ ہوگئے۔دوسری جانب رمشا قتل کیس میں ارباب اختیار کی تابع خیرپور پولیس ملزمان کے بجائے شہریوں پر ٹوٹ پڑی۔پولیس نے علی الصبح بھاری نفری کے ہمراہ شہباز کالونی میں گھروں پرچڑھائی کردی۔اصل ملزمان کے بجائے شک کی بنیاد پر 5شہری دھرلئے جس پر متاثرہ شہریوں نے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔متاثرین کا کہناتھاکہ پولیس تلاشی کے بہانے گھر سے نقدی و زیورات ساتھ لے گئی۔مظاہرین نے کہاکہ پولیس ملزمان کی پشت پناہی میں مصروف ہے، آئی جی سندھ ہمارے ساتھ زیادتی کا نوٹس لیں۔  سابق صوبائی وزیرمنظور حسین وسان کے بھانجے نے غریب کسان کی بیٹی کو کاروکاری کے الزام میں قتل کردیا، پولیس نے لواحقین کی بجائے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…